اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

KK Death Anniversary بالی ووڈ کے مشہور گلوکار کرشنا کمار کنتھ عرف کے کے کی پہلی برسی آج - کرشن کمار کنتھ جائے پیدائش

بالی ووڈ کے مشہور گلوکار کے کے کا انتقال گذشتہ سال 31 مئی 2022 کو ہو گیا تھا۔ آج ان کی پہلی برسی ہے۔ گلوکار کے کے کا اصل نام کرشنا کمار کنتھ تھا جنہوں نے ہندی زبان میں 200 سے زیادہ گانے گائے۔ singer KK's first Death anniversary

بالی ووڈ کے مشہور گلوکار کرشنا کمار کنتھ عرف کے کے کی پہلی برسی آج
بالی ووڈ کے مشہور گلوکار کرشنا کمار کنتھ عرف کے کے کی پہلی برسی آج

By

Published : May 31, 2023, 10:46 AM IST

نئی دہلی:بالی ووڈ کے مشہور گلوکار کرشنا کمار کنتھ عرف کے کے کی آج پہلی برسی ہے۔ واضح رہے کہ کے کے کولکاتا کے گروداس کالج کے سالانہ فنکشن میں پرفارم کر رہے تھے۔ اسی دوران ان کی طبعیت خراب ہو گئی۔ اس کے بعد وہ ہوٹل چلے گئے جہاں مداحوں کے درمیان سیلفی لیتے وقت ان کی طبعیت مزید خراب ہوگئی اور انہیں فورا سی ایم آر آئی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ ان کے انتقال سے پوری انڈسٹری میں سوگ کی لہر دوڑ گئی تھی۔ گلوکار کے کے بھلے ہی ہمارے درمیان نہیں ہیں لیکن آج بھی جب مداح ان کے گانے سنتے ہیں تو بالکل کھو جاتے ہیں۔

سنہ 1997 میں آئی فلم "ہم دل دے چکے صنم " کے گانے 'تڑپ تڑپ کے' سے شہرت پانے والے گلوکار کے کے کی کولکاتا میں اچانک موت نے سب کو حیران کر دیا تھا۔ گلوکار کرشنا کمار کنتھ کی پیدائش ایک مالیالی خاندان میں ہوئی تھی۔ انہوں نے موسیقی کی کوئی باقاعدہ تربیت حاصل نہیں کی تھی۔ کے کے نے کبھی بھی ان زبانوں میں گانے سے گریز نہیں کیا جن سے وہ زیادہ واقف نہیں تھے، جیسے تمل، تیلگو، کنڑ، مراٹھی، بنگالی اور گجراتی۔ یہ ایک اور وجہ ہے جس کی وجہ سے گلوکار کے مداح ملک بھر میں پائے جاتے ہیں۔ دہلی میں پلے بڑھے کے کے شروع سے ہی میوزک انڈسٹری میں دلچسپی رکھتے تھے۔ کیروڈی مل کالج، دہلی سے کامرس میں گریجویشن مکمل کرنے کے بعد کے کے نے کچھ مہینوں تک مارکیٹنگ ایگزیکٹو کے طور پر کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکار کے کے کے موسیقی سفر پر ایک نظر

گلوکار کے کے نے اپنے کیریئر کا آغاز 'پل' میوزک البم سے کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے ہندی کے ساتھ ساتھ تامل، تیلگو، کنڑ، ملیالم، مراٹھی، اوڈیا، بنگالی، آسامی اور گجراتی سمیت کئی زبانوں میں پلے بیک سنگر کے طور پر گانا گایا۔ کے کے نے ہندی زبان میں 200 سے زیادہ گانے گائے ہیں۔ سال 1999 میں کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران کے کے نے بھارتی ٹیم کی حمایت میں گانا جوش آف انڈیا گایا تھا۔ کے کے دھوپ پانی بہنے دے نام کا گانا گایا جو ان کی زندگی کا آخری گانا تھا۔ سال 2010 میں انہیں فلم 'کائٹس' کے لیے 'زندگی دو پل کی' اور 'دل کیوں یہ میرا' جیسے گانے گاتے ہوئے دیکھا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details