حیدرآباد: برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ وہ کافی عرصے سے بیمار تھیں۔ ملکہ نے جمعرات کی دوپہر اسکاٹ لینڈ میں واقع اُن کی جاگیر بیلمورل میں آخری سانس لی۔ اس خبر نے پوری دنیا میں غم کا ماحول پیدا کردیا ہے۔ وہیں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے بھی ملکہ کو خراج تحسین پیش کی ہےBolly Celebs Mourn the Demise of Queen Elizabeth II
انوپم کھیر، سشمیتا سین، شلپا شیٹی، ریتیش دیش مکھ، کرینہ کپور خان، عدنان سمیع، گیتا بسرا اور نیتو کپور جیسے فنکاروں نے سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے ملکہ برطانیہ کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انوپم کھیر نے ملکہ الزبتھ کی تین تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا، 'اگرچہ وہ 70 سال تک ملکہ تھیں، انہوں نے رحم، شفقت، وقار، طاقت، مہربانی کی بھی نمائندگی کی۔ ایک شخص کے طور پر ملکہ الزبتھ کے بارے میں کچھ متاثر کن چیریں تھیں۔ دنیا انہیں یاد کرے گی! ان کی روح کو سکون ملے، اوم شانتی'۔
بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا 'کتنی لاجواب اور زندگی سے بھرپور تھیں۔ انہیں رنگوں سے محبت تھی اور اپنی زندگی میں ہر رنگ کو بخوبی جیا۔۔ ان کی روح کو سکون ملے۔
اداکار رتیش دیشمکھ نے بھی الزبتھ کی موت کو ایک دور کا خاتمہ بتاتے ہوئے لکھا کہ 'مشکل وقت میں بھی ملکہ نے اپنا وقار نہیں کھویا۔ یہ واقعی ایک افسوسناک دن ہے۔ برطانیہ کے لوگوں اور شاہی خاندان سے میری تعزیت'۔
ممی چکرورتی نے لکھا کہ ملکہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ ان کی روح کو سکون ملے۔ گلوکار عدنان سمیع نے ٹویٹ کرکے اظہار تعزیت کیا ہے۔ مشہور شخصیات نے ملکہ الزبتھ دوم کے سفر کو متاثر کن قرار دیا ہے۔ بالی ووڈ کے علاوہ ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے بھی ملکہ کی موت پر سوگ کا اظہار کیا ہے۔
پیرس ہیلٹن نے الزبتھ دوم کو ایک متاثر کن خاتون قرار دیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ٹویٹ کیا اور ملکہ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کی قیادت کو متاثر کن قرار دیا گیا۔
شاہی خاندان کے مطابق برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم ایپیسوڈک موبلٹی میں مبتلا تھیں۔ جس کی وجہ سے ملکہ کو بیٹھنے اور چلنے پھرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے کہ ملکہ الزبتھ دوم برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ تھیں۔وہ صرف 25 سال کی عمر میں اس تخت پر بیٹھی تھیں۔ انھوں نے 70 سال تک برطانیہ پر حکمرانی کی۔ اس دوران برطانیہ میں 14 وزرائے اعظم کا دور مکمل ہوا۔ اس کے ساتھ ہی ملکہ نے لز ٹرس نے برطانیہ کی 15ویں وزیر اعظم کی ذمہ داری ۔ خیال رہے کہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد اب ان کے بڑے بیٹے چارلس (73) برطانیہ کے بادشاہ بن گئے ہیں۔