بالی ووڈ اداکارہ سمیرا ریڈی ہمیشہ اپنے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ اپنے مداحوں کو باڈی پازیٹیویٹی کو لے کر بیدار کرتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام میں پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بھی بال گرنے والی بیماری 'ایلوپیشیا ' کا شکار ہیں۔ جب سے لاس اینجیلس میں منعقدہ آسکر تقریب میں کامیڈین کرس راک نے اداکار ول اسمتھ کی اہلیہ جاڈا پنکیٹ کے بالوں کا مذاق اڑایا ہے تب سے لے کر اب تک اس بیماری سے مقابلہ کر رہی بہت سی خواتین نے اپنی کہانیاں پوری دنیا کے ساتھ شیئر کی ہے۔ اس فہرست میں اب اداکارہ سمیرا ریڈی بھی شامل ہوگئی ہیں۔ Sameera Reddy Post on Alopecia
سمیرا نے اپنی بیماری کے حوالے سے پوسٹ لکھتے ہوئے بتایا کہ ' موجودہ آسکر تنازعہ نے مجھے اس بات پر روشنی ڈالنے پر مجبور کردیا کہ ہم سب اپنی ایک جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہم یہ لڑائی لڑ رہے ہیں اور اس جنگ سے ابھر بھی رہے ہیں اور ہم سب کو ایک دوسرے کے لیے ایک محفوظ جگہ بنانے کی ضرورت ہے۔ ایلوپیشیا اریٹیا کیا ہے؟ یہ ایک آٹو امیون بیماری ہے۔ جب کو یہ بیماری ہوتی ہے تب آپ کے مدافعتی نظام کے خلیات آپ کے بالوں کے فولکل پر حملہ کرنا شروع کردیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے بال گرنے لگتے ہیں۔ مجھ میں اس بیماری کی تشخیص 2016 میں ہوئی تھی جب اکشے نے دیکھا کہ میرے سر کے پچھلے حصے میں 2 انچ کا بالڈ اسپاٹ ہے۔ ایک مہینے میں میں نے مزید دو پیچ دیکھے۔ اس سے نمٹنا واقعی میں بہت مشکل کام تھا'۔