اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Katrina Kaif Birthday بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا 40واں یوم پیدائش آج - کترینہ کیف کے شوہر کا نام

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف آج اپنا 40واں یوم پیدائش منا رہی ہیں۔ کترینہ 1983 میں ہانگ کانگ میں پیدا ہوئیں۔ بتا دیں کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی 9 دسمبر 2021 کو شاہی انداز میں ہوئی تھی۔ Birthday of Bollywood actress Katrina Kaif

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا 40واں یوم پیدائش آج
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا 40واں یوم پیدائش آج

By

Published : Jul 16, 2023, 1:08 PM IST

ممبئی:مشہور بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف آج 40 سال کی ہو گئیں۔ 16 جولائی 1983 کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئیں کترینہ کیف (اصل نام کٹرینہ ٹورکیٹی) نے اپنے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز 14 سال کی عمر میں کیا۔ وہ ماڈلنگ کے مقصد سے ممبئی آئی تھیں لیکن اس دوران ان کی ملاقات کیزاد گستاد سے ہوئی۔ ان دنوں کیزاد گستاد بوم بنا رہے تھے۔ انہوں نے کترینہ کو بوم میں کام کرنے کی پیشکش کی جسے کترینہ نے بخوشی قبول کر لیا۔ سال 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم بوم مجرمانہ پس منظر پر مبنی تھی۔ اس فلم میں امیتابھ بچن اور جیکی شراف نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ بوم ایک کمزور اسکرین پلے کی وجہ سے باکس آفس پر دھوم مچانے میں ناکام رہی۔

سال 2005 میں کترینہ کیف کو ایک بار پھر سے امیتابھ کے ساتھ سرکار میں کام کرنے کا موقع ملا لیکن فلم کی کامیابی کے باوجود انہیں زیادہ فائدہ نہیں ملا۔ سال 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم میں نے پیار کیوں کیا، کترینہ کیف کے سینما کیریئر کی پہلی سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ کہا جاتا ہے کہ کترینہ کو یہ فلم سلمان خان کی وجہ سے ملی تھی۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد کترینہ کو فلم انڈسٹری میں اچھی فلموں کے آفرز ملنے لگے۔ کترینہ کیف کو سینیما کیریئر میں کھلاڑی کمار اکشے کمار کے ساتھ ان کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔

اکشے اور کٹرینہ کی جوڑی پہلی بار سال 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم 'ہم کو دیوانہ کر گئے' میں ایک ساتھ نظر آئی تھی۔ اگرچہ ٹکٹ کھڑکی پر فلم نے اچھا بزنس نہیں کیا لیکن دونوں کی جوڑی کو پسند کیا گیا۔ ہم کو دیوانہ کر گئے کے بعد اکشے اور کترینہ کی جوڑی 2007 کی فلم نمستے لندن میں نظر آئی۔ یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس کے بعد اس جوڑی نے ویلکم، سنگھ از کنگ، دے دنا دن اور تیس مار خان جیسی کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ کترینہ کی جوڑی سلمان کے ساتھ میں نے پیار کیوں کیا، پارٹنر ایک تھا ٹائیگر، ٹائیگر زندہ ہے اور بھارت جیسی فلموں میں پسند کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: دیکھیں کترینہ کیف کی خوبصورت تصاویر

کترینہ کیف دو دہائیوں سے فلم انڈسٹری میں ہیں اور اس دوران انہوں نے شاہ رخ، سلمان، ہریتک روشن اور اکشے کمار جیسے بڑے ستاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ سال 2021 میں کٹرینہ کیف نے وکی کوشل کے ساتھ شادی کرلی۔ کٹرینہ کیف کے کیرئیر کی دیگر قابل ذکر فلموں میں اپنے، ریس، نیویارک، بلیو، عجب پریم کی غضب کہانی، راج نیتی، زندگی نہ ملے گی دوبارہ، میرے بردر کی دلہن، جب تک ہے جان، دھوم تھری، بینگ بینگ، فینٹم، فتور، سوریہ ونشی اہم ہیں۔ کٹرینہ کی آنے والی فلموں میں ٹائیگر 3 اور میری کرسمس ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details