مشہور بھوجپوری لوک رقاص اور پدمشری رام چندر مانجھی کا انتقال ہوگیا ہے۔ انہوں نے بدھ کی رات پٹنہ کے آئی جی آئی ایم ایس میں آخری سانس لی۔ وہ دل کی بیماری سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے۔ 96 سالہ مانجھی بھیکاری ٹھاکر کے ڈرامہ ٹیم کے ایک ممبر تھے۔Bhojpuri Artist Ramchandra Manjhi Dies
بھوجپوری کے شیکشپئیر کہے جانے والے بھیکاری ٹھکار کے ساتھی رہے رام چندر مانجھی کی پیدائش سال 1925 میں بہار کے سارن ضلع کے تاج پور میں ایک دلت گھر میں ہوئی۔ رام چندر مانجھی نے 10 سال کی عمر میں مشہور بھوجپوری فنکار بھیکھاری ٹھاکر کے تھیٹر گروپ میں شمولیت اختیار کی۔ وہ 30 سال تک بھیکاری ٹھاکر کے ڈانس گروپ کے رکن رہے۔ وہ اس ڈرامہ گروپ کے سب سے معمر رکن تھے۔ انہیں اپنی زندگی میں بہت سے بڑے فنکاروں جیسے ثریا، وحیدہ رحمان، مینا کماری اور ہیلن کے ساتھ پرفارم کرنے کا موقع ملا۔ لیکن افسوس کی بات ہے کہ لونڈا ناچ کو بین الاقوامی سطح پر پہچان دلانے والے رام چندر مانجھی کی زندگی کا آخری وقت مفلسی میں گزرا۔