اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Bloody Daddy trailer out بلڈی ڈیڈی کا ٹریلر ریلیز، شاہد کپور کا دمدار ایکشن اوتار دیکھنے کو ملا - شاہد کپور کی فلم بلڈی ڈیڈی

شاہد کپور کی آئندہ ایکشن تھرلر فلم بلڈی ڈیڈی کے ٹریلر کو بدھ کے روز ریلیز کردیا گیا ہے۔ علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگی جس میں سنجے کپور، رونیت رائے، راجیو کھنڈیلوال اور ڈیانا پینٹی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

بلڈی ڈیڈی کا ٹریلر ریلیز
بلڈی ڈیڈی کا ٹریلر ریلیز

By

Published : May 24, 2023, 2:49 PM IST

حیدرآباد: شاہد کپور کی آنے والی فلم بلڈی ڈیڈی کے میکرز نے بدھ کے روز فلم کے ٹریلر کی نقاب کشائی کی۔ ٹریلر میں شاہد کو ایک خطرناک لیکن دمدار ایکشن اوتار میں دیکھا جا سکتا ہے کیونکہ وہ ایک ایسے رشتے کو بچانے کے لیے تمام مشکلات کا مقابلہ کرتے ہیں جو ان کے لیے ان کی دنیا ہے۔ بلڈی ڈیڈی کے ٹریلر میں سنجے کپور، رونیت رائے، راجیو کھنڈیلوال اور ڈیانا پینٹی کی جھلک بھی دیکھنے کو ملی ہے۔Bloody Daddy trailer out

تقریباً دو منٹ کے اس طویل ٹریلر کا آغاز شاہد کے ساتھ ہوتا ہے جس میں وہ ایک ایسی رات کی کہانی بیان کرتے ہیں جس نے ان کی دنیا الٹ پلٹ کردی۔ ٹریلر اس بات کی بھی جھلک دیتا ہے کہ کس طرح شاہد اس رشتے کو بچانے کے لیے ہر حد پار کردیتے ہیں جو ان کے لیے واقعی اہمیت رکھتا ہے۔ اس دوران ان کا سامنا منیشات اسمگلرس اور قاتلوں سے ہوتا ہے۔

اس فلم میں علی عباس ظفر کے ساتھ کام کرنے اور بلڈی ڈیڈی میں ان کے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہد نے پہلے کہا تھا کہ اس فلم میں کام کرنا بہت مزے کا ثابت ہوا۔اداکار نے علی کی تعریف بھی کی اور کہا کہ وہ ایکشن فلم کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور اس وجہ سے فلمساز کے ساتھ کام کرنا مزید خوشگوار ہوجاتا ہے۔

اداکار نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح ان کے رقص کے تجربے نے انہیں ایکشن کوریوگرافی کو واقعی تیزی سے سمجھنے میں مدد کی۔ شاہد نے کہا کہ لندن اور ہالی ووڈ سے آنے والے ایکشن ڈائریکٹرز کی ٹیم قدرے شکوک و شبہات میں تھی اور انہیں یہ محسوس ہورہا تھا کہ یہ اچھا نہیں ہونے والا ہے کیونکہ وہ ایکشن سیکونس سے پہلے بہت سی ریہرسل کرنے کے عادی ہیں۔ تاہم شاہد نے ایکشن سین کو بہت جلدی سیکھ لیا کیونکہ وہ ایک ڈانسر ہیں اور چیزوں کو تیزی سے یاد کرنا انہیں آتا ہے۔ بلڈی ڈیڈی 9 جون کو جیو سنیما پر ریلیز ہوگی۔

مزید پڑھیں:Shahid and Kriti Film Wrap: شاہد کپور اور کریتی سینن کی ایک ساتھ پہلی فلم کی شوٹنگ مکمل

ABOUT THE AUTHOR

...view details