ہریانہ: بی جے پی رہنما اور بگ باس سے شہرت پانے والی سونالی پھوگٹ کا انتقال ہو گیا ہے۔ سونالی پھوگاٹ کا گوا میں پیر کی رات کو انتقال ہوا ہے۔ ان کی عمر 43 سال تھی۔ابتدائی معلومات کے مطابق سونالی پھوگاٹ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ان کی پیدائش 21 ستمبر 1979 کو ہریانہ کے ضلع فتح آباد میں ہوئی تھی۔Sonali Phogat Dies
Sonali Phogat Dies: بگ باس 14 کی کنٹیسٹنٹ سونالی پھوگاٹ کا انتقال - بگ باس 14 کی کنٹیسٹنٹ سونالی پھوگاٹ
بی جے پی رہنما اور بگ باس 14 کی کنٹیسٹنٹ اور ٹک ٹاک اسٹار سونالی پھوگاٹ کا انتقال گوا میں ہو گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق سونالی پھوگاٹ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔Sonali Phogat Dies
واضح رہے کہ سونالی نے ضلع حسار کے آدم پور اسمبلی حلقہ سے کلدیپ بشنوئی کے خلاف بی جے پی امیدوار کے طور پر گزشتہ اسمبلی انتخاب(2019 لوک سبھا الیکشن) لڑا تھا، جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سونالی پھوگاٹ نے اپنے کیریئر کا آغاز 2006 میں حصار دوردرشن میں اینکرنگ سے کیا۔ دو سال بعد 2008 میں سونالی نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ اس وقت سے سونالی بی جے پی کی سرگرم رکن رہیں۔
اتنا ہی نہیں سونالی پھوگاٹ نے بگ باس 14 میں وائلڈ کارڈ کنٹیسٹنٹ کے طور پر نظر آئی تھیں۔ وہ اپنے ٹک ٹاک ویڈیوز کے لیے بھی کافی مقبول ہیں۔