اداکارہ بپاشا باسو، جنہوں نے نومبر 2022 میں اپنی بیٹی دیوی کو جنم دیا، اپنی بیٹی کی صحت کے حوالے سے چند چونکادینے والے انکشاف کیے۔ اپنی ساتھی اداکارہ نیہا دھوپیا کے ساتھ ایک چیٹ شو میں بپاشا نے انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی دیوی کے دل میں دو سوراخ تھے۔ بپاشا باسو نے چیٹ شو میں یہ بھی بتایا کہ ان کی بیٹی کو صرف تین ماہ کی کم عمری میں سرجری سے گزرنا پڑا۔Bipasha daughter had 2 holes in her heart
اداکارہ نیہا دھوپیا سے انسٹاگرام لائیو پر بات کرتے ہوئے بپاشا اپنی بیٹی کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی نظر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ 'ہمارا سفر کسی بھی عام والدین سے بہت مختلف رہا ہے، میرے چہرے پر جو اس وقت مسکراہٹ ہے یہ اس سفر اس سے کہیں زیادہ مشکل رہا ہے۔ میں نہیں چاہتی کہ کسی بھی ماں کے ساتھ ایسا ہو۔ ایک نئی ماں کو جب معلوم ہوتا ہے۔۔ مجھے دیوی کی پیدائش کے تیسرے دن معلوم ہوا کہ ہمارا بچہ دل میں دو سوراخوں کے ساتھ پیدا ہوا ہے۔ میں نے سوچا تھا کہ میں اس کے بارے میں بات نہیں کروں گی لیکن میں یہ اس لیے شیئر کر رہی ہوں کہ مجھے لگتا ہے کہ بہت سی مائیں ہیں، جنہوں نے اس سفر میں میری مدد کی ہے'۔
بپاشا باسو نے مزید بتایا کہ ان کی بیٹی، دیوی کو وی ایس ڈی (وینٹریکولر سیپٹل ڈیفیکٹ) کی تشخیص ہوئی ہے۔ ہم یہ بھی نہیں جانتے تھے کہ وی ایس ڈی کیا ہوتا ہے۔ ہمارے لیے وہ وقت بہت مشکل تھا۔ہم نے اپنے گھر والوں کے ساتھ اس پر بات نہیں کی، ہم دونوں کچھ دنوں تک ایک دھندلے پن میں تھے۔ ہم جشن منانا چاہتے تھے لیکن میں اور کرن بہت مایوس بھی تھے۔