اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Bipasha Basu' s Daughter First Pic: ماں بننے کے بعد بپاشا باسو نے اپنی بیٹی کی پہلی جھلک دکھائی - بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور کی بیٹی

عالیہ بھٹ کے بعد اب اداکارہ بپاشا باسو نے بھی اپنی بیٹی دیوی باسو سنگھ کی پہلی تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں کرن سنگھ گروور اور بپاشا بہت خوش نظر آ رہے ہیں۔ Bipasha Basu's Daughter First Pic

ماں بننے کے بعد بپاشا باسو نے اپنی بیٹی کی پہلی جھلک دکھائی
ماں بننے کے بعد بپاشا باسو نے اپنی بیٹی کی پہلی جھلک دکھائی

By

Published : Nov 26, 2022, 10:55 AM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ بپاشا باسو کے گھر 12 نومبر کو ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو ماں بننے کی خوشخبری سنائی اور بیٹی کی پہلی جھلک دکھائی، جس مٰں صرف ان کی بیٹی کے پاؤں نظر آرہے ہیں ۔ اب بپاشا نے اپنی بیٹی کے ساتھ اپنی پہلی تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں کرن سنگھ گروور اور بپاشا کے چہروں پر والدین بننے کی خوشی صاف دکھائی دے رہی ہے۔ جوڑا اپنی بیٹی کو پیار سے دیکھ رہا ہے۔ بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور کے گھر میں شادی کے 6 سال بعد مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ Bipasha Basu's Daughter First Pic

اس خوبصورت تصویر کو شیئر کرتے ہوئے بپاشا لکھتی ہیں کہ' پیاری ننھی پری بنانے کا ہمارا نسخہ یہ ہے۔ ایک کوارٹر کپ آپ، دوسرا کوارٹر کپ میرا، ماں کی دعاؤں اور پیار سے بھرا آدھا کپ، اس کے بعد جادو والی ٹوپنگ، اندر دھنش کے تین قطرے، اس کے بعد کیوٹنیس سے اسے سجائیں'۔ اس سے قبل بپاشا باسو نے یہ خوشخبری دیتے ہوئے اپنی بیٹی کے پاؤں کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی تھی اور لکھا تھا '12.11.22، دیوی باسو سنگھ گروور، ہماری محبت اور ماں کے آشیرواد کا پھل یہاں ہے اور وہ روحانی ہے'۔ بپاشا اور کرن نے اپنی ننھی پری کا نام دیوی باسو سنگھ گروور رکھا ہے۔ اس پوسٹ میں بیٹی کی خوبصورت تصویر بھی ہے۔

واضح رہے کہ بپاشا نے اپنی حمل کے دوران وقتاً فوقتاً مداحوں کے ساتھ ویڈیوز اور تصویریں شیئر کرکے اپنی صحت کی جانکاری شیئر کرتی رہتی تھیں۔ کرن اور بپاشا نے ایک ساتھ کئی میٹرنٹی فوٹو شوٹ بھی کروائے تھے جس کی وجہ سے بپاشا کو ٹرول بھی ہونا پڑا تھا۔ سال 2015 میں فلم 'ایلون' کے سیٹ پر بپاشا اور کرن کی ملاقات ہوئی اور اگلے سال 2016 میں دونوں نے شادی کرلی۔ شادی کے 6 سال بعد ان کے گھر ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

مزید پڑھیں: Anupam Kher on Richa's Tweet ریچا چڈھا کے متنازعہ ٹویٹ پر انوپم کھیر نے کہا ' ملک کی برائی کرنا بزدلوں کا کام ہے'

ABOUT THE AUTHOR

...view details