حیدرآباد: سلمان خان اور پوجا ہیگڑے اپنے آئندہ فیملی ڈرامہ 'کسی کا بھائی کسی کی جان' کا بالکل نیا گانا 'بلی بلی' ریلیز کردیا گیا ہے۔ انسٹاگرام پر سلمان خان نے اپنے مداحوں کے ساتھ 'بلی بلی' شیئر کیا اور اس گانے کے کیپشن میں لکھا کہ ' امید ہے کہ یہ گانا آپ کو ہنسائے گا، یہ آپ کو ڈانس کرنے پر مجبور کرے گا اور مثبت توانائی بخشے گا'۔Billi Billi Song Out
گانے کی ویڈیو میں سلمان خان اپنی فلم کی ہیروئن پوجا ہیگڑے کے ساتھ رقص کرتے ہوئے خوبصورت نظر آرہے ہیں۔ گانے میں پوجا سرخ رنگ کے لباس میں خوبصورت نظر آرہی ہیں، وہیں سلمان کورٹ پینٹ میں نظر آرہے ہیں۔اداکار کے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہی مداحوں نے دل والی ایموجیز سے پوسٹ کا کمینٹ سیکشن بھر دیا۔ اس گانے میں پنجابی موسیقی اور جدید موسیقی دونوں کا امتزاج سننے کو ملے گا۔ اس گانے کو مشہور پنجابی گلوکار سکھبیر نے اپنی آواز دی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس گانے پر اپنے تبصرے ظاہر کیے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ 'چارٹ بسٹر گانا ہے'۔ ایک اور مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' آگ لگا دی بھائی گانے نے تو'۔ حال ہی میں فلمساز نے فلم کا پہلا گانا 'نئیو لگدا' کی نقاب کشائی کی تھی، جسے مداحوں کی جانب سے زبردست ردعمل ملا تھا۔ 'بلی بلی' گانا کیسے وجود میں آیا اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے پنجابی گلوکار سکھبیر نے انکشاف کیا کہ ' سلمان کو فلم میں ایک شادی والا گانا شامل کرنے کا خیال آیا اور انہوں نے مجھ سے اس وقت اس بارے میں بات کی جب وہ دونوں ابوظہبی میں تھے'۔
فرہاد سمجی کی ہدایت کاری میں بننے والی 'کسی کا بھائی کسی کی جان' میں پوجا ہیگڑے، وینکٹیش دگوبتی، جگپتی بابو، بھُمیکا چاولہ، وجیندر سنگھ، ابھیمنیو سنگھ، راگھو جوئیل اور دیگر اداکار شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سلمان کی آئندہ فلم ٹائیگر 3 ہے جس میں کترینہ کیف اور عمران ہاشمی بھی اہم کردار میں ہیں۔ شاہ رخ خان ٹائیگر 3 میں بہت ہی خاص کیمیو میں نظر آئیں گے۔
مزید پڑھیں:Billi Billi Song Teaser: سلمان خان نے اپنی تصاویر شیئر کر کے بتایا 'بلی بلی' نغمہ کا ٹیزر آج ریلیز ہوگا