حیدرآباد: جب سے بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 کے حوالے سے اعلان کیا گیا ہے تب سے سوشل میڈیا پر لوگوں میں جوش و خروش اور تجسس پایا جارہا ہے۔ شائقین اس نئے سیزن کا بے صبری سے انتظار کر رہےہیں۔ یہ شو اپنے تنازعات کی وجہ سے اکثر چرچے میں رہتا ہے اور شو کے پروڈیوسر شائقین کو بہترین تفریح فراہم کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔ اب شو کے اعلان کے بعد جیو سنیما نے شو میں حصہ لینے والوں کی ایک جھلک شیئر کی ہے۔Bigg Boss OTT 2
اس سال بگ باس OTT کا دوسرا سیزن جیو سینما پر دستیاب ہوگا۔ کرن جوہر نے بگ باس او ٹی ٹی کے پہلے سیزن کی میزبانی کی۔ دوسری جانب اب سلمان خان دوسرے سیزن کی میزبانی کریں گے۔ سلمان بحیثیت میزبان سیزن میں حصہ لینے والے کنٹیسٹنٹ کو متعارف کرائیں گے۔ یہ پہلی بار ہوا ہے جب بگ باس شو کے میکرز نے کنٹیسٹنٹ کی جھلک شائقین کے ساتھ شیئر کی ہے۔ جیو سنیما کی جانب سے شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں شو میں حصہ لینے والوں کی تصویروں کا کولاج شیئر کیا گیا ہے لیکن اس پوسٹ میں ان کے چہرے صاف نہیں نظر آرہے ہیں۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ' تاریخ رقم ہونے والی ہے۔ بگ باس او ٹی ٹی 2 کے کنٹیسٹنٹ کی پہلی جھلک جاری۔ جیو سیمنا ایپ پر جاکر تمام کنٹیسٹنٹ کی پہلی دیکھیں اور اپنے پسندیدہ کنٹیسٹنٹ کو ووٹ کریں'۔