ممبئی: عوام کا سب سے زیادہ مقبول ترین شو بگ باس کے سیزن 17 کا شاندار آغاز 15 اکتوبر کو ہوا گیا ہے۔ بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان اس شو کے میزبان ہیں، اس سال شو کا آغاز سلامن کاں کے دھماکہ خیز ڈانس پرفارمنس کے ساتھ ہوا۔ جس کے بعد سلمان نے ایک ایک کر کے شو میں شرکت کرنے والے کنٹیسٹنٹ کا استقبال کیا۔ اس کے ساتھ ہی شو میں داخل ہونے والے فائنل کنٹیسٹنٹ کے نام بھی سامنے آچکے ہیں۔
بگ باس سیزن 17 کے فائنل کنٹیسٹنٹ کی پوری فہرست
منارا چوپڑا:
بگ باس 17 کے گھر میں داخل ہونے والی پہلی کنٹیسٹنٹ منارا چوپڑا ہیں۔ منارا چوپڑا تلگو، تمل، ہندی اور کنڑ فلموں میں اداکاری کرتی ہیں، منارا پرینکا چوپڑا کی کزن بھی ہیں اور حال ہی میں ڈائریکٹر نے پریس کانفرنس کے دوران منارا کو بوسہ لیا تھا جس کی وجہ سے وہ خبروں میں آگئی تھیں۔
منور فاروقی:
اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کو اس سے پہلے بگ باس اور خطروں کے کھلاڑی کے آخری سیزن کی پیشکش ہوئی تھی۔ لیکن کسی وجہ سے وہ اس میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ تاہم ان کے مداحوں کے لیے ایک اچھی خبر ہے کہ انھوں نے بگ باس 17 میں انٹری لے لی ہے۔ منور نے کنگنا کے شو لاک اپ کا پہلا سیزن بھی جیتا تھا۔
انکیتا لوکھنڈے اور وکی جین
بھارت مشہور ٹی وی سیریل پوِتر رشتہ کی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے بگ باس کے 17ویں سیزن میں حصہ لے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ بزنس مین اور انکیتا لوکھنڈے کے شوہر وکی جین بھی اس بار بگ باس کا حصہ بنے ہیں۔ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ شو میں داخل ہوئے ہیں۔
نیل بھٹ اور ایشوریہ شرما
نیل بھٹ نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اس وقت قدم رکھا جب انہوں نے ایک ڈانس ریئلٹی شو میں حصہ لیا اور اس کے فاتح بھی بن گئے۔ اس کے بعد انہوں نے کئی ٹی وی شوز میں بطور اداکار کام کیا۔ اب وہ اپنی اہلیہ ایشوریہ شرما بھٹ کے ساتھ 'بگ باس 17' میں کنٹیسٹنٹ کے طور پر حصہ لے رہے ہیں۔
نوید سول:
اس بار کے بگ باس شو میں ایک غیر ملکی باشندے نے بھی انٹری کی ہے، جس کا نام نوید سول ہے۔ نوید لندن میں ایک فارماسسٹ ہیں جو اطالوی اور فارسی نژاد ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 90 ہزار سے زیادہ فالوورز ہیں۔ نوید سول، منارا چوپڑا، منور فاروقی، نیل بھٹ-ایشوریہ شرما کے بعد پانچویں کنٹیسٹنٹ ہیں۔
انوراگ ڈوبھال:
بگ باس 17 میں یوٹیوبرز اور ریپرز کو شامل کرنے کے رجحان کو جاری رکھتے ہوئے بگ باس بنانے والوں نے مشہور یوٹیوبر انوراگ ڈوبھال کو 'بگ باس 17' میں شامل کیا ہے۔ انوراگ ڈوبھال، جسے UK07 رائیڈر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، وہ ایک موٹو بلاگر اور سوشل میڈیا انفلونسر ہیں۔ انہوں نے جنوری 2018 میں یوٹیوبر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا فی الوقت ان کے انسٹاگرام پر 7.21 ملین یوٹیوب سبسکرائبرز اور 5.1 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔
ثنا رئیس خان:
ثنا رئیس خان ایک ہائی پروفائل کریمنل وکیل ہیں، جو اپنے حالیہ آریان خان کے منشیات کیس کے لیے مشہور ہوئی تھیں۔ اس بار ثنا بھی بگ باس 17 کے گھر میں باضابطہ طور پر انٹری لی ہے۔