اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Bigg Boss 16: کارتک آرین کے ساتھ رومانوی سین کے دوران ارچنا گوتم نے اداکار کو 'بھیا' کہا - کارتک آرین کی فلم شہزادہ

بگ باس 16 کی کنٹیسٹنٹ ارچنا گوتم نے کارتک آرین کے ساتھ ایک رومانوی سین کرتے ہوئے انہیں بھیا کہہ کر پکارا۔ یہ سُن کر کارتک آرین بھی ہنس پڑے۔

کارتک آرین کے ساتھ رومانوی سین کے دوران ارچنا گوتم نے اداکار کو 'بھیا' کہا
کارتک آرین کے ساتھ رومانوی سین کے دوران ارچنا گوتم نے اداکار کو 'بھیا' کہا

By

Published : Jan 28, 2023, 4:04 PM IST

حیدرآباد: بگ باس 16 کے آئندہ ایپی سوڈ میں کنٹیسٹنٹ ارچنا گوتم بالی ووڈ کے مشہور اداکار کارتک آرین کے ساتھ ایک رومانوی سین کرتی نظر آئیں گی۔ جہاں ارچنا کو کارتک آرین کے ساتھ رومانوی انداز اپنانے کو کہا گیا تھا لیکن اس کے بجائے انہوں نے شہزادہ اداکار کو 'بھیا' کہہ کر پکارا۔Bigg Boss 16

میکرز کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں فرح خان کو ارچنا اور کارتک کو ایک رومانوی سین کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں فرح کو ارچنا کو یہ کہتے ہوئے نظر آرہی ہیں کہ تمہیں کارتک کےلیے چائے بنانی ہے اور کارتک تمہارے ساتھ رومانس کرنے کی کوشش کریں گے۔ جیسے ہی فرح کی ہدایت پر کارتک، ارچنا کے ساتھ رومانس شروع کرتے ہیں ویسے ہی ارچنا انہیں غلطی سے بھیا کہہ کر پکارتی ہیں۔

آئندہ ایپی سوڈ کے پرومو میں ارچنا یہ کہتے ہوئے نظر آرہی ہیں کہ ' ہائے چھوڑو نہ ممی دیکھ لیں گی'۔ جیسے ہی کارتک ان کے قریب آتے ہیں تو ارچنا کہتی ہیں کہ ' کون سے گیٹ سے آئے ہو بھیا'۔ جیسے ہی ارچنا یہ کہتی ہیں کہ وہاں موجود تمام کنٹیسٹنٹ ہنسنے لگتے ہیں۔ یہاں تک کہ کارتک بھی ہنستے ہوئے اس سین کو بیچ میں ہی چھوڑ دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ کارتک نے اپنی آئندہ فلم شہزاہ کی تشہیر کے لیے بگ باس16 پہنچے تھے۔ ان کی یہ فلم 10 فروری کو بڑے پر ریلیز ہونے والی ہے۔ وہیں یہ فلم بطور پروڈیوسر کارتک کی پہلی فلم ہونے والی ہے۔ شہزادہ تیلگو بلاک بسٹر الا ویکنتھا پورمولو کا آفیشل ہندی ریمیک ہے۔ روہت دھون کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں کریتی سینن، پریش راول اور منیشا کوئرالا بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ مداح بے صبری سے کارتک آرین کی اس فلم کا انتظار کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:Bigg Boss 16: اس ویک اینڈ وار ایپی سوڈ میں ٹینا اور شالن کو سلمان خان کے غصہ کا سامنا کرنا پڑے گا

ABOUT THE AUTHOR

...view details