اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Taarak Mehta ka Ooltah Chashmah: کیا تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں بڑی تبدیلی ہونے والی ہے؟ جانیے

ٹی وی کا مشہور تفریحی شو 'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' میں بڑی تبدیلی ہونے والی ہے۔ شو کے مرکزی کردار دیا بین کی انٹری سے لے کر جیٹھا لال کی دکان گڈا الیکٹرانکس میں ہونے والی تبدیلی کے حوالے سے شائقین پرجوش ہیں۔ وہیں شو کے میکرز نے شو میں ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے تفصیلات شیئر کی ہیں۔ Taarak Mehta ka Ooltah Chashmah

By

Published : Jun 20, 2022, 3:29 PM IST

کیا تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں  بڑی تبدیلی ہونے والی ہے؟ جانئیے
کیا تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں بڑی تبدیلی ہونے والی ہے؟ جانئیے

ممبئی: گزشتہ 12 برسوں سے لوگوں کو ہنسانے والا مشہور ٹی وی شو ' تارک مہتا کا الٹا چشمہ' میں ایک بڑی تبدیلی لانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ ان تبدیلیوں کی وجہ سے یہ شو سرخیوں میں ہے۔ شائقین شو میں دیابین کی دوبارہ انٹری کو لے کر پرجوش ہیں۔ ایسے میں میکرز نے شو میں بڑی تبدیلیاں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شو کے پروڈیوسر اسیت مودی نے بتایا کہ جلد ہی دیابین کی واپسی کے ساتھ ہی شو میں کچھ نئے چہرے بھی شامل کیے جائیں گے۔ Taarak Mehta ka Ooltah Chashmah

شو کے میکرز نے بتایا کہ اس کے ساتھ گوکل دھام سوسائٹی اور جیٹھا لال کی دکان گڈا الیکٹرانکس بھی بدل جائے گی۔ دراصل دیابین کے بعد جیٹھا لال کے دوست تارک مہتا عرف شیلیش لودھا، جو شو کے مرکزی کردار ہیں، نے بھی شو کو الوداع کہہ دیا ہے۔ شو کے پروڈیوسر اسیت مودی نے ایک نیوز چینل کو بتایا کہ ' ہم لوگ جہاں شوٹنگ کر رہے تھے، وہاں پہلے کافی مسائل کا سامنا تھا'۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ کووڈ کا وقت تھا اور وہ ایک بہت ہی رہائشی علاقہ تھا اور اس وجہ سے انفیکشن کے بہت سے کیس سامنے آرہے تھے۔ وہاں کے رہائشی لوگ ہم سے بھی ڈرتے تھے کہ شوٹنگ کا عملہ یہاں آجاتا ہے۔ ہم سڑک پر شوٹنگ نہیں کر سکتے تھے جس کے بعد ہمیں بہت وقت سے محسوس ہورہا تھا کہ ایک نیا سیٹ بنانا چاہیے۔ ایسے میں اب ہم نے فلم سٹی کے اندر ہی تارک مہتا کے سیٹ پر ہی دکان کا سیٹ بنا لیا ہے، جس کی وجہ سے اب ہم آرام سے شوٹنگ کر سکیں گے۔ تحریر میں کچھ نیا پن ہوگا جو شائقین کو پسند آئے گا۔

وہیں جب ان سے پوچھا گیا کہ کہ دیشا وکانی نئی دیا بین کے کردار میں نظر آئیں گی تو اس بارے میں انہوں نے کہا کہ 'ہم بھی چاہتے ہیں کہ پرانی دیابین آئیں۔ لیکن خاندانی ذمہ داری ہے اور یہ خوشی کی بات ہے کہ ان کے گھر بیٹا پیدا ہوا ہے۔ ایک بیٹی تھی۔ اب ایک بیٹا ہوگیا ہے تو خاندان مکمل ہوگیا ہے۔ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں اور میری ٹیم جو بھی کردار لے کر آئے گی وہ شائقین کو پسند آئے گا۔ ہم اچھی تفریح ​​فراہم کرنے کی پوری کوشش کریں گے'۔

مزید پڑھیں: تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے نٹو کاکا نہیں رہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details