ممبئی (مہاراشٹر): ہندی سنیما کے سب سے بڑے سپر اسٹار امیتابھ بچن 80 برس کے ہو گئے ہیں اور اس خاص دن کے موقع پر ان کی بیٹی شویتا بچن نے سوشل میڈیا پر انہیں دلی مبارکباد دی ہے۔ انسٹاگرام پر شویتا نے اپنے والد کے ساتھ گزارے ہوئے پیارے لمحات کی تصاویر شیئر کی ہے۔Shweta and Navya Wished Big B
ایک تصویر میں ہم بگ بی کو چھوٹی شویتا کے ہاتھ پکڑے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ ایک اور تصویر میں چھوٹے بگ بی اپنے آنجہانی والدین ہری ونش رائے بچن اور تیجی بچن کے ساتھ کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔
شویتا نے ان تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے کوک اسٹوڈیو میں عابدہ پروین اور نصیبو لال کا گایا ہوا نغمہ 'تو جھوم' کے بول لکھے ہیں۔
شویتا کے علاوہ امیتابھ کی نواسی نویا نے بھی اپنے نانا کی 80 ویں سالگرہ پر ان کے لیے ایک جذباتی پوسٹ لکھا ہے۔ نویا نے نانا کے ساتھ اپنی بچن کی تصویر شیئر کی ہے۔ ان تصویر کو شیئر کر نویا نے امیتابھ بچن کے والد ہریونش رائے بچن کی مشہور نظم اگنی پتھ کو کیشپن میں شامل کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ' تو نہ تھکے گا کبھی، تو نہ روکے گا کبھی، تو نہ موڑے گا کبھی، کر شپتھ ، کر شپتھ، اگنی پتھ، اگنی پتھ، اگنی پتھ'۔
بگ بی نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1969 میں فلم سات ہندوستانی سے کیا۔ بعد میں وہ ہرشی کیش مکھرجی کی آنند (1971) میں ڈاکٹر بھاسکر بنرجی کے طور پر نظر آئے، جس کے لیے انہوں نے بہترین معاون اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ جیتا تھا۔ پرکاش مہرا کی ایکشن فلم زنجیر (1973) نے بچن کو انڈسٹری کے ایک اسٹار کے طور پر قائم کیا۔
اپنی 80 ویں سالگرہ سے پہلے ان کی فلم گڈبائے ریلیز ہوئی جو اس وقت سنیما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔ آئندہ ماہ میں وہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ دی انٹرن کے ریمیک اور پروجیکٹ کے میں نظر آئیں گے۔ اس کے بعد وہ فلم اونچائی میں بھی نظر آنے والے ہیں۔
مزید پڑھیں:Amitabh Bachchan Birthday: اداکاری کے شہنشاہ 80 برس کے ہوگئے