اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Bhool Bhulaiyaa 2 Teaser Out: بھول بھلیا 2 کا ٹیزر آج ریلیز کردیا گیا - بھول بھلیا 2 کی ریلیز تاریخ

فلم بھول بھولیا 2 کا ٹیزر جمعرات کو جاری کیا گیا۔ 53 سیکنڈ کے اس ٹیزر میں کارتک آرین اور راجپال یادو کی جھلک ہی دیکھنے کو ملی ہیں۔ وہیں ٹیزر میں منجولکا کا کردار بھی نظر آیا ہے۔ Bhool Bhulaiyaa 2 teaser out

بھول بھلیا 2 کا ٹیزر آج ریلیز کردیا گیا
بھول بھلیا 2 کا ٹیزر آج ریلیز کردیا گیا

By

Published : Apr 14, 2022, 1:44 PM IST

بالی ووڈ اداکار کارتک آرین اور کیارا اڈوانی کی آئندہ فلم 'بھول بھولیا 2' کا ٹیزر جمعرات کو جاری کر دیا گیا۔ اس ٹیزر کو کارتک آرین نے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ فلم 22 مئی 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کو 25 مارچ کو ریلیز ہونا تھا، لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر اسے ملتوی کر دیا گیا۔Bhool Bhulaiyaa 2 teaser out

ٹیزر کو شیئر کرتے ہوئے کارتک نے لکھا، 'روح بابا آرہے ہیں ہے، منجولکا ہوشیار رہو'۔ کارتک کو سیاہ لباس پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ 53 سیکنڈ کی ویڈیو میں کارتک آرین 'بابا' کے اوتار میں نظر آرہے ہیں، جس میں ان کے ساتھ راجپال یادو کا کردار بھی نظر آرہا ہے۔ ٹیزر میں منجولکا کی جھلک بھی دکھائی دیتی ہے۔

یہ فلم ایک ہارر کامیڈی ہے، جس کے ہدایت کار انیس بزمی ہیں، جو اس سے قبل 'ریڈی' اور 'ویلکم' جیسی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ تبو بھی اس فلم میں اہم کردار میں نظر آنے والی ہیں۔ اس فلم کو بھوشن کمار، مراد کھیتانی، اور کرشن کمار نے ٹی سیریز اور سائن ون اسٹوڈیوز کے بینرز تلے پروڈیوس کیا گیا ہے۔ فرہاد سمجی اور آکاش کوشک نے فلم کی تحریر کی ہے۔ یہ فلم سال 2007 میں اسی نام سے آئی فلم کا سیکوئل ہے، جس میں اکشے کمار اور ودیا بالن نظر آئے تھے۔ اس فلم کی ہدایتکاری پریادرشن نے کی تھی۔

دراصل سال 2007 میں آئی فلم بھول بھلیا 1993 کی مالیالم فلم مانچترتھازو کا آفیشل ریمیک تھا۔ اس فلم میں امیشا پٹیل، پریش راول، منوج جوشی، اسرانی، راجپال یادو اور وکرم گوکھلے بھی تھے۔ بھول بھولیا میں ودیا کی اداکاری کی تعریف آج بھی کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: Ranbir- Alia Wedding: ایک مداح نے عالیہ اور رنبیر کو سونے کا گلدستہ تحفہ میں دیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details