حیدر آباد: اجے دیوگن کی فلم بھولا شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہورہی ہے۔ گھریلو باکس آفس پر فلم نے اب 70 کروڑ روپے کی کمائی عبور کرلی ہے۔ فلم جلد ہی باکس آفس پر 80 کروڑ روپے کے ہدف کو بھی مکمل کرلے گی۔ بھولا 30 مارچ کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ یہ مقبول تمل فلم کیتھی کا ریمیک ہے۔ Bholaa box office collection day 11:
فلم بھولا کو شائقین اور ناقدین دونوں کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے۔ یہ فلم جو رواں سال 2023 کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک تھی، شائقین کو اپنی جادو میں مبتلا کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے اچھا کاروبار کیا تھا۔ ریلیز کے پہلے ہفتے کے آخر تک بھولا نے 44 کروڑ روپے کی کمائی کرلی تھی۔
بھولا سنیما گھروں میں اپنے دوسرے ویک اینڈ کے دوران 70 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب رہا۔ 11ویں دن یعنی 9 اپریل کو فلم نے 2.25 کروڑ روپے کمائے۔ جسں کے بعد اس کی مجموعی گھریلو باکس آفس کمائی اب 75.20 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ بھولا اجے دیوگن کی ہدایتکاری میں بننے والی چوتھی فلم ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے یو می اور ہم، شیوائے اور رن وے 34 جیسی فلموں کی ہدایتکاری کی ہے۔ یہ فلم لوکیش کنگراج کی کیتھی کا ریمیک ہے۔ اس فلم میں تبو ایک بار پھر اجے کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔فلم میں دیپک ڈوبریال، سنجے مشرا، امالا پال، اور ونیت کمار بھی ہیں۔
مزید پڑھیں:Bholaa box office collection day 5: اجے دیوگن کی فلم بھولا 50 کروڑ روپے کی کمائی کرنے سے ایک قدم دور