اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Pawan Singh Song Out: بھوجپوری گانا 'لال گھاگھرا' دہلی میں لانچ ہوا - پون سنگھ دہلی میں

بھوجپوری اداکار-گلوکار پون سنگھ اور اداکارہ نمرتا اپنے نئے گانے ' لال گھاگھرا' کو ریلیز کرنے کے لیے دہلی پہنچے۔ اس گانے کو اب تک 8 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔Pawan Singh Song Out

بھوجپوری گانا 'لال گھاگھرا' دہلی میں لانچ ہوا
بھوجپوری گانا 'لال گھاگھرا' دہلی میں لانچ ہوا

By

Published : Sep 17, 2022, 10:52 AM IST

نئی دہلی: حال ہی میں بھوجپوری اداکار-گلوکار پون سنگھ اور اداکارہ نمرتا اپنے آنے والے گانے لال گھاگھرا کو لانچ کرنے کے مقصد سے دہلی پہنچے۔ پون سنگھ اور شلپی راج کی طرف سے کمپوز کیا گیا یہ گانا پیپی ہے اور لوگوں میں پسند کیا جائے گا۔ اس میوزک ویڈیو میں پون سنگھ کے ساتھ مشہور اداکارہ اور ڈانسر نمرتا سنگھ نظر آنے والی ہیں۔اس نغمہ کو شائقین کے لیے ریلیز کردیا گیا ہے۔Pawan Singh Song Out


پون سنگھ نے کہا کہ 'بھوجپوری انڈسٹری پر فحش ہونے کا الزام لگایا جاتا ہے، لیکن اس کی وجہ کیا ہے، یہ سوچنے کی بات ہے۔ بدقسمتی سے فحاشی ہر زبان میں موجود ہے لیکن صرف بھوجپوری کو فحاشی کے چاشنی میں لپٹا سمجھا جاتا ہے جو کہ درست نہیں ہے۔ Pawan Sing Laal Ghaghra Launched


یہ گانا وجے چوہان نے لکھا ہے اور ریلیز کے چند ہی گھنٹوں میں یہ گانا نمبر ون بن کر مختلف او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔ بھوجپوری سنیما میں بولڈ اداکاری کے لیے مشہور اداکارہ نمرتا ملا پہلی بار سپر اسٹار پون سنگھ کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ اس سے قبل نمرتا بھوجپور اسٹار کھیساری لال یادو کے نغمہ ' گھونگٹ' میں نظر آئی تھیں۔ اس جوڑی کو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی تھی ۔

خیال رہے کہ 14 ستمبر کو پوون سنگھ نے گانے کا پہلا ٹیزر ریلیز کیا تھا۔ اب اس گانے کا ویڈیو ریلیز کردیا گیا ہے، جسے 8 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ اس نغمہ کو شلپی راج اور پون سنگھ نے گایا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پون سنگھ کا ایک اور نغمہ 'کھلاڑی نئیکی' کو بھی مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔ اس نغمہ کو اب تک 10 ملین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details