حیدرآباد: ورون دھون اور کریتی سینن کی اداکاری والی فلم بھیڑیا کو شائقین اور ناقدین کی جانب سے پسند کیا گیا ہے۔ فلم نے ریلیز کے پہلے دن باکس آفس پر زبردست کمائی دیکھی ہے۔ ہفتے کے روز فلمساز نے سوشل میڈیا پر بھیڑیا کے پہلے دن کی کمائی کی جانکاری دی ہے۔Bhediya box office collections Day 1
میکرز کے مطابق بھیڑیا نے جمعہ کو باکس آفس پر دنیا بھر میں 12.06 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ اس اعداد و شمار کو دیکھ کر ظاہر ہوتا ہے کہ فلم ناظرین کو اپنی جانب توجہ کرنے میں کامیاب رہی ہے جبکہ اجے دیوگن اور تبو کی سسپنس تھرلر فلم دریشیم 2 باکس آفس پر ابھی بھی حاوی ہے۔
بھیڑیا ایک ہارر کامیڈی فلم ہے جس کی ہدایت کاری امر کوشک نے کی ہے اور اسے دنیش وجن نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس میں ورون اور کریتی مرکزی کردار میں ہیں۔ اروناچل پردیش کے جنگلات میں قائم یہ کہانی ایک شخص بھاسکر کے گرد گھومتی ہے جس کا کردار ورون نے ادا کیا تھا۔ کہانی میں موڑ تب آتا ہے جب ایک رات بھاسکر کو ایک بھیڑیا کاٹ لیتا ہے جس کی وجہ سے اسے کچھ خاص طاقتیں مل جاتی ہیں اور چاندنی رات کو وہ ایک بھیڑیا بن جاتا ہے۔