حیدرآباد: 'کنگ خان' کے کروڑوں مداح ان کی چار سال بعد بڑے پردے آنے والی پہلی فلم 'پٹھان' کا انتظار کر رہے ہیں لیکن اس سے قبل شاہ رخ نے اپنے مداحوں کو بڑا تحفہ پیش کر دیا ہے۔ شاہ رخ، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم جیسے بڑے ستاروں سے سجی اس فلم 'پٹھان' کا پہلا گانا 'بے شرم رنگ' ریلیز ہونے جا رہا ہے۔ شاہ رخ نے خود ایک پوسٹ کے ذریعے یہ جانکاری دی ہے۔ شاہ رخ نے اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ یہ گانا کب اور کس وقت ریلیز ہوگا۔ اس گانے کو مشہور میوزک کمپوزر جوڑی وشال شیکھر نے کمپوز کیا ہے۔Besharam Rang Song Release Date
گانا کب اور کس وقت ریلیز ہوگا؟شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون اسٹارر فلم 'پٹھان' کا پہلا رومانٹک گانا 'بے شرم رنگ' کب اور کس وقت ریلیز ہوگا، اس کی جانکاری شاہ رخ خان نے اپنی پوسٹ میں دی ہے۔ یہ گانا 12 دسمبر کو صبح 11 بجے ریلیز کیا جائے گا۔ اس گانے میں دیپیکا پڈوکون کا بے باک انداز دیکھنے کو ملے گا۔ کیونکہ شاہ رخ خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیپیکا پڈوکون کریم رنگ کی سوئم سوٹ میں خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ پوسٹر سے لگتا ہے کہ یہ گانا مداحوں میں مقبول ہونے والا ہے۔