اردو

urdu

Besharam Rang row: پٹھان کی مشکلیں بڑھیں، چائلڈ ویلفیئر کمیٹی نے بیشرم رنگ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا

By

Published : Jan 4, 2023, 12:31 PM IST

فلم پٹھان کی ریلیز تاریخ جیسے جیسے قریب آتی جارہی ہے ویسے ویسے فلم اور اس کا گانا بیشرم رنگ تنازع کی وجہ سے مسلسل سرخیوں میں نظر آرہا ہے۔ اب اتر پردیش کے بہرائچ ضلع کی ایک چائلڈ ویلفیئر کمیٹی (سی ڈبلیو سی) نے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) سے پٹھان گانے بیشرم رنگ کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کو کہا ہے۔ Besharam Rang row

چائلڈ ویلفیئر کمیٹی نے بیشرم رنگ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا
چائلڈ ویلفیئر کمیٹی نے بیشرم رنگ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا

بہرائچ: اترپردیش کے بہرائچ ضلع کی چائلڈ ویلفیئر کمیٹی (سی ڈبلیو سی) نے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) کو مشورہ دیا ہے کہ پٹھان فلم کے گانے بیشرم رنگ کی کلپنگ اور دیگر فحش مواد کو سوشل میڈیا سے ہٹا دیا جائے کیونکہ یہ 'نوعمروں کی نفسیات پر نقصان دہ اثر' قائم کر رہی ہے۔ جووینائل جسٹس (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ) ایکٹ 2015 کے متعلقہ سیکشن کے تحت دیئے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے چائلڈ ویلفیئر کمیٹی، بہرائچ (مجسٹریٹ کی بنچ) نے ڈی جی پی کو لکھا ہے کہ 'اس نے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی فحش مواد کا از خود نوٹس لیا ہے، جس میں بیشرم رنگ بھی شامل ہے'۔ Besharam Rang Row

ڈی جی پی کو بھیجے گئے خط میں، بہرائچ سی ڈبلیو سی کے صدر ستیش کمار سریواستو اور دیپ مالا پردھان، ارچنا پانڈے اور نونیت مشرا پر مشتمل چار رکنی بنچ نے کہا کہ 'اتر پردیش حکومت نے نوجوانوں کی ترقی کے لیے انہیں سمارٹ موبائل فون فراہم کیے ہیں اور ایسے میں انہیں آسانی سے دستیاب مواد کو دیکھنے سے نہیں روکا جاسکتا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ایسی صورتحال میں ان کے بہترین مفاد کے لیے ضروری ہے کہ سوشل میڈیا سے فحش مواد ہٹا دیا جائے'۔ وہیں دہلی کے ایک وکیل کے ذریعہ اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر اور سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) کے پاس شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کے خلاف مذہبی جذبات ٹھیس پہنچانے کی شکایت درج کرنے کے چند دن سی بی ایف سی کے چیئرپرسن پرسون جوشی نے پٹھان کے میکرز کو فلم اور گانوں میں کچھ تبدیلیاں کرنے کا مشورہ دیا اور یہ بھی کہا کہ تھیٹر میں ریلیز ہونے سے پہلے اس کا ترمیم شدہ ورژن پیش کریں۔

اس سے قبل ایودھیا میں بھی پٹھان کے خلاف متنازعہ بیان دیا گیا۔ ایودھیا کے تپسوی چھاؤنی کے جگت گرو پرم ہنس اچاریہ نے کہا کہ 'اگر وہ کبھی شاہ رخ خان سے ملے تو وہ انہیں زندہ جلا دیں گے'۔ پرہنس آچاریہ نے مزید کہا کہ بیشرم رنگ گانے میں زعفرانی رنگ کی توہین کی گئی ہے۔ بیشرم رنگ کے گانے کے ریلیز ہونے کے بعد ٹویٹر پر ' بائیکاٹ پٹھان' کا ٹرینڈ شروع ہوگا کیونکہ بہت سے لوگوں نے اس گانے میں دیپیکا کے زعفرانی بکنی پہننے پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔ یہ فلم 25 جنوری 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید پڑھیں: Pathaan Trailer LEAKED: کیا شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا ٹریلر آن لائن لیک ہوگیا؟ دیکھیں ویڈیو

ABOUT THE AUTHOR

...view details