اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Besharam Rang controversy: بھارتی سینسر بورڈ کی پٹھان کے میکرز کو ہدایت، فلم اور گانوں میں تبدیلیاں کی جائیں - بیشرم رنگ تنازع پر سی بی ایف سی

سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) کے چیئرپرسن پرسون جوشی نے کہا کہ 'پٹھان کے میکرز کو تھیٹر میں ریلیز سے قبل فلم اور گانوں میں تبدیلیاں کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے'۔ Besharam Rang controversy

ھارتی سینسر بورڈ کی پٹھان کے میکرز کو ہدایت، فلم اور گانوں میں تبدیلیاں کی جائے
ھارتی سینسر بورڈ کی پٹھان کے میکرز کو ہدایت، فلم اور گانوں میں تبدیلیاں کی جائے

By

Published : Dec 29, 2022, 1:36 PM IST

ممبئی: سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) نے شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی آئندہ فلم پٹھان کے میکرز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فلم میں کچھ تبدیلیاں کریں۔ حال ہی میں فلم کے پہلے نغمہ بیشرم رنگ پر کئی تنازع کھڑے کیے گئے۔ اب سی بی ایف سی کے چیئرپرسن پرسون جوشی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فلم کے گانوں میں تبدیلی کی جائے اور اس کے تبدیل شدہ ورژن کو دوبارہ سی بی ایف سی کے سامنے پیش کیا جائے۔

فلم کو حال ہی میں سرٹیفیکیشن کے لیے سی بی ایف سی کے امتحانی کمیٹی کے پاس بھیجا گیا تھا اور فلم کو بورڈ کے رہنما خطوط کے مطابق مناسب اور مکمل جانچ کے عمل سے گزارا گیا۔ سدھارتھ آنند پٹھان کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم، جس میں جان ابراہم بھی اداکاری کر رہے ہیں، جنوری 2023 میں ہندی، تمل اور تیلگو میں تھیٹر میں ریلیز ہونے والی ہے۔

فلم کے ایک گانے بیشرم رنگ میں دیپیکا پڈوکون کے ذریعہ زعفرانی رنگ کی بکنی پہننے پر زبردست تنازع کھڑا کیا گیا تھا۔ اب سی بی ایف سی کے چیئرپرسن پرسون جوشی نے کہا کہ 'سی بی ایف سی کے رہنما خطوط کے مطابق پٹھان کو دیکھا گیا ہے۔ کمیٹی نے فلم سازوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ گانے سمیت فلم میں بتائی گئی تبدیلیوں کو لاگو کریں اور تھیئٹر میں ریلیز ہونے سے قبل فلم کا اپڈیٹیڈ ورژن پیش کریں'۔

جوشی نے کہا کہ 'سی بی ایف سی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار اور ناظرین کی حساسیت کے درمیان صحیح توازن برقرار رکھنے کے لیے ہمیشہ پرعزم ہے اور ہمیں ہے کہ ہم بات چیت کے ذریعہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اس کا حل تلاش کرسکتے ہیں'۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'جب تک ہماری دی گئی ہدایات پر صحیح طریقے سے عمل درآمد کیا جارہا ہے میں یہ بتانا چاہوں گا کہ ہماری ثقافت اور عقیدہ شاندار، پیچیدہ اور حساس ہے اور ہمیں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ اس کا ذکر ایسی معمولی باتوں سے نہ ہو جو حقیقت اور سچائی سے دھیان بھٹکائیں۔ اور جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا کہ تخلیق کاروں اور سامعین کے درمیان اعتماد کی حفاظت کرنا سب سے زیادہ اہم ہے اور تخلیق کاروں کو اس سمت کام کرتے رہنا چاہیے۔"

فلم کا پہلا نغمہ بیشرم رنگ 12 دسمبر کو آن لائن ریلیز کیا گیا تھا اور ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی اس پر باتیں شروع ہوگئی تھیں۔ جہاں کئی لوگوں نے اس کے گانے کو پسند کیا وہیں کچھ ایسے بھی تھے جنہوں نے گانے میں اداکاروں کے زعفرانی اور سبز رنگ کے لباس کے استعمال پر اعتراض ظاہر کیا۔ اندور میں ہندو جماعت کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور دیپیکا اور شاہ رخ کے پتلوں کو نذر آتش کیا۔

مدھیہ پردیش کے وزیر نروتم مشرا نے بیشرم رنگ کی ریلیز کے کچھ دن بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے گانے میں زعفرانی لباس کے استعمال پر اعتراض ظاہر کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں کچھ قابل اعتراض مناظر ہیں اور انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان مناظر کو تبدیل نہیں کیا گیا تو مدھیہ پردیش میں پٹھان پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ' پہلی نظر میں گانے میں دکھائے گئے لباس قابل اعتراض لگ رہے ہیں، صاف نظر آرہا ہے کہ فلم پٹھان کے گانے کو گندی ذہنیت کے ساتھ شوٹ کیا گیا ہے'۔ وہیں یش راج فلمز نے حال ہی میں فلم کا دوسرا گانا 'جھومے جو پٹھان' ریلیز کیا، جسے مداحوں کی جانب سے زبردست ردعمل ملا۔

مزید پڑھیں: Besharam Rang Controversy: ہمارا دماغ بند ہوتا جارہا ہے، بیشرم رنگ تنازع پر آشا پاریکھ کا رد عمل

ABOUT THE AUTHOR

...view details