اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Babil Khan On His Debut: پہلی فلم کالا پر بابل نے کہا، آڈیشن کے وقت میں بہت کمزور محسوس کر رہا تھا - پہلی فلم کالا پر بابل کا بیان

پیر کو ممبئی میں نیٹ فلکس فلمز ڈے کی تقریب میں، بابل خان نے کہا کہ وہ اس کے اسکرپٹ کو پڑھنے سے پہلے ہی قلا پر کام کرنا چاہتے تھے لیکن وہ "کمزور" حالت میں تھے کیونکہ آڈیشن اس وقت طے ہوا تھا جب ان کے والد عرفان خان کا انتقال ہوا تھا۔Babil Khan On His Debut

پہلی فلم کالا پر بابل نے کہا، آڈیشن کے وقت میں بہت کمزور محسوس کر رہا تھا
پہلی فلم کالا پر بابل نے کہا، آڈیشن کے وقت میں بہت کمزور محسوس کر رہا تھا

By

Published : Aug 30, 2022, 12:28 PM IST

ممبئی (مہاراشٹر): آنجہانی اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل جلد ہی بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے ہیں۔ حال ہی میں اداکار نے اپنی پہلی فلم 'کالا' کے حوالے سے باتیں۔ بابل بتاتے ہیں کہ کالا کے آڈیشن والے دن ان کے لیے بہت مشکل ترین تھے کیونکہ وہ اپنے والد صاحب کی موت کے صدمہ سے باہر نہیں نکل پائے تھے۔ ہندوستان کے بہترین اور ورسٹائل اداکاروں میں سے ایک عرفان خان 2020 میں کینسر میں مبتلا ہونے کے دو سال بعد انتقال کر گئے۔ وہ 54 سال کے تھے۔Babil Khan On His Debut

ممبئی میں منعقدہ نیٹفلکس فلمز ڈے تقریب میں بابل نے کہا کہ ' وہ اس فلم کی اسکرپٹ پڑھنے سے پہلے ہی یہ فلم پر کام کرنے کے لیے پرجوش تھے لیکن فلم کا آڈیشن ایسے وقت میں ہورہا تھا جب وہ بہت کمزور اور ٹوٹا ہوا محسوس کر رہے تھے۔ یہ وہ وقت تھا جب ان کے والد اور اداکار عرفان خان کا انتقال ہوگیا تھا۔

بابل نے اپنی پہلی فلم کالا پر کہا کہ ' میرے ایک قریبی دوست انویتا کے ساتھ بطور اسسٹنٹ کام کرچکے تھے اور میں نے اسکرپٹ پڑھی بھی نہیں تھی لیکن میں یہ فلم کرنا چاہتا تھا۔ میرے ذہن میں فلم کے حوالے سے کبھی دوسرا خیال نہیں آیا اور میں آڈیشن دینے کے لیے مکمل طور پر تیار تھا۔ یہ وہ وقت تھا جب بابا کا انتقال ہوگیا تھا اور میں ٹوٹا ہوا اور کمزور محسوس کر رہا تھا'۔

خواہشمند اداکار نے میڈیا کو بتایا کہ ' لیکن جب میں پروڈکشن ہاؤس کلین سلیٹ فلمز پہنچا تب انہوں نے مجھے بہت محفوظ محسوس کروایا۔ میں اپنے اوپر بہت بوجھ محسوس کر رہا تھا اور میں خوفزدہ بھی تھا۔ لیکن انویتا دت ایک اچھی انسان ہیں اور انہوں نے میرا اس سفر کے دوران بہت خیال رکھا۔ میں ان کا جتنا شکریہ ادا کروں وہ کم ہے۔ وہ جس طرح مجھے گلے لگاتی ہیں وہ میرے لیے بہت قیمتی تھا'۔

کالا میں ترپتی ڈمری مرکزی کردار میں نظر آئیں گی ۔ فلم کی کہانی ان کے کردار کے ارد گرد ہی گھومتی ہے جس میں ایک بیٹی اپنی ماں کی محبت کو ترستی ہے۔ سال 2020 میں نیٹفلکس پر ریلیز ہونے والی اور تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلم بلبل کی ہدایتکار انویتا دت اس فلم کی ہدایتکاری کر رہی ہیں۔ ہدایتکار نے بابل سے پہلی ملاقات کے بارے میں بتایا کہ ان کی بابل سے پہلی ملاقات ایک پارٹی میں ہوئی تھیں جب وہ صرف 14 برس کے تھے۔ اس فلم میں بابل جگن کا کردار ادا کرنے والے ہیں۔

وہ بتاتی ہیں کہ ' جب ہم جگن کے لیے آڈیشن لے رہے تھے تب ہم نے بہت لڑکوں کا ٹیسٹ لیا۔ کچھ بہت دلچسپ لگے لیکن ہم جو چاہ رہے تھے ہمیں وہ نہیں مل رہا تھا۔ بابل نے ابھی جو اپنے دوست کا ذکر کیا اس نے مجھ سے پوچھا کہ کیا آپ بابل کا آڈیشن لیں گی؟ لیکن مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ اداکاری کرنا چاہتا ہے نہیں۔ مجھے معلوم تھا کہ وہ فلم کی تعلیم لے رہا ہے اور سنیماٹوگرافر بننا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں:بابل خان نے اپنے والد عرفان خان کے ذریعہ لی گئی آخری تصویر شیئر کی

انویتا نے کہا کہ ' جیسے ہی میں نے بابل کا آڈیشن دیکھا مجھے لگا کہ میرا جگن مل گیا ہے۔ یہ پہلی بار تھا جب وہ کیمرے کے سامنے تھے اور یہ تھوڑا خوفزدہ ہوتا ہے۔ بابل بھی ایک صدمہ سے ابھر کر آئے تھے اور پھر بھی وہ اس کردار کو ادا کرپائے۔ وہ واقعی میں خدا کا ایک تحفہ ہیں۔ وہ سیٹ پر کافی پرجوش ہوکر آتے تھے۔ بابل ایک خوبصورت اور معصوم انسان ہیں۔ وہ فلم میں لاجواب نظر آنے والے ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details