اداکار آیوشمان کھرانہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے والد پی کھرانہ کی موت کے بعد ایک تعزیتی پیغام پوسٹ کیا۔ ان کے والد کا انتقال 19 مئی کو ہوا۔ والد کی موت کے بعد یہ اداکار کی طرف سے شیئر کی جانے والی پہلی پوسٹ ہے۔ آیوشمان کی ایک پوسٹ میں ان کی والدہ بے حد جذباتی نظر آرہی ہیں۔Ayushmann Khurrana's father death
اداکار نے اپنی والدہ، بھائی اپارشکتی کھرانہ اور اہل خانہ کے دیگر افراد کے ساتھ اپنے والد کی دعائیہ میٹنگ سے تصاویر پوسٹ کیں۔ ایک نوٹ میں اداکار نے لکھا کہ 'ماں کا خیال رکھنا ہے اور ہمیشہ ساتھ رہنا ہے۔ والد جیسا بننے کے لیے بہت دور جانا پڑتا ہے اپنے والد سے۔ پہلی بار ایسا محسوس ہورہا ہے کہ پاپا بہت دور اور بہت قریب ہیں ہمارے'۔
وہ مزید لکھتے ہیں کہ 'آپ کی پرورش، محبت، خوش طبعی اور خوبصورت یادوں کے لیے آپ کا شکریہ۔ جئے جئے'۔ یہ تصویریں پوسٹ کرنے کے فورا بعد اداکار ارجن کپور نے تبصرہ کیا کہ 'ان کی شخصیت بے حد مضبوط اور سکون دینے والی تھی۔ ہمیشہ ان کے ساتھ بات چیت کرنا اچھا لگتا تھا۔۔آپ سب کو ہمت ملے'۔بھومی پیڈنیکر نے مزید کہا کہ آپ کو ڈھیروں پیار بھیج رہی ہوں۔ سنیل گروور نے کہا کہ ان کی کمی محسوس کی جائے گی'۔
وہیں آیوشمان کی بیوی اور فلمساز طاہرہ کشیپ نے بھی اپنے سسر کے ساتھ گزاری گئی پیاری یادوں کو یاد کیا اور ایک پوسٹ شیئر کیا۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ 'پاپا ایک رشتہ جب سے میں ہائی اسکول میں تھی۔ مجھے آپ کے ساتھ گزارا گیا اپنا پہلا تجربہ یاد ہے۔ میں پہلی بار آپ کے گھر آئی تھی۔ پہلی بار میں نے کالج میں اپنی تنخواہ سے آپ کے اور ماں کے لیے ایک تصویر لائی تھی جسے میں نے ایک فنکار سے بنایا تھا تاکہ میں آپ کو متاثر کرپاؤں۔ پہلی بار جب مجھے آپ کو پاپا کہنے میں جھجھک ہوئی اور پھر یہ لفظ کہنا میں نے چھوڑا ہی نہیں۔ میری کبھی آپ جیسے شخص سے ملاقات نہیں ہوئی۔ میں آپ کی ہنسی کبھی نہیں بھولوں گی، ہم آپ کو یاد کریں گے پاپا'۔
مزید پڑھیں:Nitish Pandey Death: نتیش پانڈے کی موت پر اداکار نکول مہتا کا جذباتی نوٹ