اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Dream Girl 2 teaser: آیوشمان کھرانہ کی آئندہ فلم 'ڈریم گرل 2' کا ٹیزر ریلیز - ڈریم گرل 2 کا ٹیزر ریلیز

آیوشمان کھرانہ کی آئندہ فلم ڈریم گرل 2 کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ اس ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 'ڈریم گرل' کو پٹھان کا فون آیا ہے، جو کہتا ہے کہ ان کی نئی فلم جوان جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔

آیوشمان کھرانہ کی آئندہ فلم 'ڈریم گرل 2' کا ٹیزر ریلیز
آیوشمان کھرانہ کی آئندہ فلم 'ڈریم گرل 2' کا ٹیزر ریلیز

By

Published : Feb 14, 2023, 9:53 AM IST

آیوشمان کھرانہ اور اننیا پانڈے نے اپنی آئندہ فلم ڈریم گرل 2 کے ٹیزر کی نقاب کشائی کی ہے۔ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ریلیز کیے گئے اس ٹیزر میں نئی ڈریم گرل کا چہرہ تو نظر نہیں آرہا ہے لیکن ٹیزر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آیوشمان اس بار نہ صرف لڑکی کی آواز میں بات کریں گے بلکہ ایک لڑکی کی اوتار میں نظر بھی آئیں گے۔ فلم رواں سال 7 جولائی کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔Dream Girl 2 teaser

پیر کے روز فلم کا ٹیزر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اننیا نے لکھا کہ ' فلم سائن کرنے کے وقت میں نے سوچا کہ فلم میں صرف ایک ہیروئین ہے، یہ پوجا ڈریم گرل کو سب کیوں فون کر رہے ہیں۔ ڈریم گرل 2، 7 جولائی 2023 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہورہی ہے'۔

ٹیزر جیسے ہی شروع ہوتا ہے اس میں نظر آتا ہے کہ ایک عورت لہنگے میں سجی بستر سے اٹھ رہی ہے۔ ٹیزر میں عورت کی شکل نظر نہیں آرہی ہے۔ ٹیزر جیسے جیسے آگے بڑھتا ہے، اس عورت کو 'پٹھان' کا فون آتا ہے، جو اسے ویلنٹائن ڈے پر مبارکباد دیتا ہے۔ پھر وہ اپنا میک اپ کرتے ہوئے اس سے بات کرتی رہتی ہے۔ پٹھان کہتا ہے کہ 'میری فلم جوان آرہی ہے' اور اس سے پوچھتا ہے کہ وہ کب آئے گی اور پھر عورت اس کے جواب میں کہتی ہے کہ 'وہ 7 جولائی کو آنے کا منصوبہ بنا رہی ہے'۔

آیوشمان کی جانب سے شیئر کیے گئے ٹیزر پر ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ 'کیا مارکیٹنگ ہے بھائی، 3 فلموں کی تشہیر ایک ساتھ'۔ ایک اور نے لکھا کہ 'ایسا لگتا ہے کہ ایس آر کے اس فلم میں کیمیو کریں گے'۔ واضح رہے کہ شاہ رخ کی اگلی فلم جوان 2 جون کو ریلیز ہونے والی ہے۔

ڈریم گرل 2 میں انو کپور، پریش راول، منوج جوشی، وجے راز، سیما پاہوا اور راجپال یادیو بھی ہیں۔ اس فلم کی ہدایت کاری راج شاندیلیا نے کی ہے اور اسے بالاجی ٹیلی فلمز لمیٹڈ کے بینر تلے ایکتا آر کپور اور شوبھا کپور نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ سال 2019 کی ہٹ فلم ڈریم گرل کا دوسرا پارٹ ہے۔ واضح رہے کہ فلم کے پہلے پارٹ میں آیوشمان کے ساتھ نصرت بھروچا نے کام کیا تھا۔

ڈریم گرل 2 پہلے 23 جون کو کارتک آرین اور کیارا اڈوانی کی فلم ستیہ پریم کی کتھا سے ایک ہفتہ قبل ریلیز ہونے والی تھی۔ واضح رہے کہ ستیہ پریم کی کتھا 29 جون کو ریلیز ہونے والی ہے۔

مزید پڑھیں:Dream Girl 2 Release Date ڈریم گرل 2 کی ریلیز تاریخ کا اعلان

ABOUT THE AUTHOR

...view details