ممبئی: ٹیم انڈیا کے نائب کپتان کے ایل راہل نے بالی ووڈ اداکارہ اتھیا شیٹی کو سالگرہ کی خصوصی مبارکباد دی اور پورے سوشل میڈیا میں ان کے پیار سے گونج اٹھا ہے۔ اتھیا شیٹی آج اپنی 30 ویں سالگرہ منا رہی ہیں، اس موقع پر راہل، جو ٹی 20 ورلٹ کپ کے لیے آسٹریلیا میں ہیں، نے اپنی محبت کے لیے ایک پیار بھرا پوسٹ شیئر کیا ہے۔Athiya Shetty B'day
اتھیا کو مبارکباد دیتے ہوئے راہل نے انسٹاگرام پر ان کے ساتھ تین تصویروں کی ایک سیریز شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ 'سالگرہ مبارک ہو'۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ' تم نے سب کچھ بہتر بنادیا ہے'۔ اتھیا نے راہل کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' میں تم سے محبت کرتی ہوں'۔
گزشتہ مہینے اتھیا اس وقت بے حد خوش نظر آئی تھیں جب ان کے بوائے فرینڈ نے موہالی کے پی سی اے اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی 20 کے دوران نصف سنچری بنائی تھی۔ راہل نے صرف 35 گیندوں پر 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے آسٹریلیا کی باؤلنگ کا سامنا کرتے ہوئے تین بڑے چھکے لگائے۔ انسٹاگرام پر اتھیا نے کے ایل راہل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دل والا ایموجی کیپشن میں دیا تھا۔