ممبئی: شیٹی گھرانے میں شادی کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں! اتھیا شیٹی آج اپنے بوائے فرینڈ کے ایل راہل سے کھنڈالہ میں شادی کر رہی ہیںْجہاں کچھ دنوں سے شادی کے حوالے سے کئی توقعات ظاہر کیے جارہے تھے وہیں گزشتہ روز کئی مشہور شخصیات نے جوڑے کی سنگیت تقریب میں شرکت کی۔ ارجن کپور، ان کی بہن انشولا کپور اور فیشن فوٹوگرافر روہن شریستھا جیسی مشہور شخصیات کو کھنڈالہ میں اتھیا اور راہل کی سنگیت تقریب میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ابھی تک شادی کے کسی بھی تقریبات کی کوئی تصویر آن لائن منظر عام پر نہیں آئی ہے کیونکہ جوڑے نے کسی کو بھی موبائل فون کا استعمال نہ کرنے کی گزارش کی ہے۔
جمعہ کی شام کو سنیل شیٹی کے گھنڈالہ میں واقع رہائش گاہ خوبصورت برقی قمقموں سے روشن نظر آیا اور بہت سے مہمانوں کو روایتی لباس پہنے اور رقص کرتے دیکھا گیا ہے۔ اگرچہ ابھی تک دولہا اور دلہن کی کوئی تصاویر آن لائن نہیں آئی ہے لیکن کچھ تصاویر اور ویڈیوز کے سامنے آنے سے اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ ان دونوں کی شادی ہورہی ہے۔ حالانکہ کرکٹر کے ایل راہل اور اتھیا شیٹی نے اپنی شادی کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔