اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Asim Riaz to Perform Second Umrah: عید سے قبل عاصم ریاض اپنے بھائی عمر کے ساتھ دوسرا عمرہ کرنے پہنچے - عاصم ریاض کا دوسرا عمرہ

عاصم ریاض اپنے بھائی عمر ریاض کے ساتھ دوسری بار عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مکہ پہنچ گئے ہیں۔ رمضان کے مقدس ماہ میں یہ عاصم کا دوسرا عمرہ ہے۔

عید سے قبل عاصم ریاض اپنے بھائی عمر کے ساتھ دوسرا عمرہ کرنے پہنچے
عید سے قبل عاصم ریاض اپنے بھائی عمر کے ساتھ دوسرا عمرہ کرنے پہنچے

By

Published : Apr 11, 2023, 12:21 PM IST

بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والے عاصم ریاض رمضان کے مقدس ماہ میں دوسری بار عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں۔ اس بار وہ اپنے بھائی عمر ریاض کے ساتھ عمرہ کرنے پہنچے ہیں، جس کی جھلک دونوں بھائیوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ عاصم نے اپنے انسٹاگرام پر چند تصاویر اور ویڈیوز بھی پوسٹ کی ہیں۔ عاصم نے مکہ سے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'سبحان اللہ'۔ یہ عاصم کا مکہ مکرمہ کا دوسرا دورہ ہے۔ وہ رمضان ماہ کے شروع میں اپنے اچھے دوست علی گونی کے ساتھ عمرہ کرنے پہنچے تھے۔

عاصم اور عمر نے 9 اپریل کو ایئرپورٹ سے اپنی ایک تصویر شیئر کی۔ عاصم رمضان کے مقدس مہینے میں اپنے دوسرے عمرے کے لیے روانہ ہوئے۔ اس دوران عاصم اور عمر احرام میں ملبوس نظر آئے۔ عمر کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے عاصم نے لکھا کہ الحمد اللہ عمرہ اپنے بھائی کے ساتھ'۔ عاصم نے مقدس مقام کی کچھ تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی۔ بگ باس 15 سے شہرت حاصل کرنے والے عمر نے بھی ایک تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ 'سبحان اللہ! اللہ نے مجھے اپنے مقدس گھر میں بلایا۔ آمین!'۔

علی گونی کے ساتھ اپنے پہلے عمرے کے دوران عاصم نے اپنے مداحوں کے ساتھ کئی تصاویر شیئر کی تھی۔ عاصم نے بگ باس 13 سے شہرت حاصل کی اور پھر کئی ریپ گانے ریلیز کیے۔ واضح رہے کہ رمضان کے اس مقدس ماہ کے دوران کئی مشہور شخصیات نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ ان میں حنا خان کا بھی نام شامل ہے۔ اس سے قبل ثنا خان اپنے شوہر انس کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے مکہ پہنچی تھیں۔

مزید پڑھیں:Aly Goni for Umrah: علی گونی اور عاصم ریاض نے عمرہ سے اپنی پہلی تصاویر شیئر کیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details