اردو

urdu

Besharam Rang Controversy: ہمارا دماغ بند ہوتا جارہا ہے، بیشرم رنگ تنازع پر آشا پاریکھ کا رد عمل

By

Published : Dec 26, 2022, 1:59 PM IST

شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون پر فلمایا گیا پٹھان کا پہلا نغمہ ' بیشرم رنگ' میں زعفرانی رنگ کی بکنی کا استعمال کیے جانے پر بی جے پی کے کئی لیڈروں نے اعتراض ظاہر کیا تھا۔ اب اس تنازع پر مشہور اور تجربہ کار اداکارہ آشا پاریکھ نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔Besharam Rang Controversy

بیشرم رنگ تنازع پر آشا پاریکھ نے کہا 'ہمارا دماغ بند ہوتا جارہا ہے'
بیشرم رنگ تنازع پر آشا پاریکھ نے کہا 'ہمارا دماغ بند ہوتا جارہا ہے'

جب سے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا پہلا نغمہ بیشرم رنگ ریلیز ہوا ہے تب سے گانے پر ایک بہت بڑا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ اس گانے میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کا گلیمرس اوتار نظر آرہا ہے۔ وہیں گانے میں دیپیکا پڈوکون کے ذریعہ زعفرانی رنگ کی بکنی پہننے پر تنازعہ شروع ہوا تھا، جس پر اب تجربہ کار اداکارہ آشا پاریکھ نے اپنے ردعمل کا اظہا رکیا ہے۔Besharam Rang Controversy

مدھیہ پردیش کے وزیر نروتم مشرا نے دھمکی دی کہ اگر فلم میں لباس اور مناظر تبدیل نہیں کیے گئے تو پٹھان کو مدھیہ پردیش میں ریلیز کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس کے بعد کئی لوگوں نے سوشل میڈیا پر فلم کا بائیکاٹ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ اداکارہ آشا پاریکھ نے آج تک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ' یہ بہت غلط ہے، فلم تو فلم ہے، جس کا مقصد تفریح فراہم کرنا ہے۔ اب کسی اداکارہ نے نارنگی رنگ پہن لیا تو آپ اس پر پابندی لگا دیں گے؟ یہ نہیں اچھا لگتا ہے۔'۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'بکنی پر مسئلہ نہیں تھا، یہاں تو نارنگی رنگ کی بکنی کو لے کر سوال اٹھ رہے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہمارا دماغ بند ہو رہا ہے۔ ہم بہت ہی چھوٹی سوچ کے ہوتے جارہے ہیں۔ جو غلط ہے۔ بالی ووڈ ہمیشہ سے سافٹ ٹارگیٹ رہا ہے، جو کہ غلط ہے'۔

واضح رہے کہ پٹھان کا پہلا گانا بیشرم رنگ 12 دسمبر کو ریلیز ہوا تھا۔ اس گانے کو اسپین کے کچھ پرسکون مقامات پر خوبصورتی سے فلمایا گیا ہے۔ اس گانے میں دیپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کی کیمسٹری دیکھنے کو مل رہی ہے۔شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی ایک ساتھ یہ چوتھی فلم ہونے والی ہے، وہیں ان کے ساتھ جون ابراہم بھی نظر آنے والے ہیں۔ اس فلم کی ہدایتکاری سدھارتھ آنند نے کی ہے اور اسے یش راج فلمز نے بنایا ہے۔ یہ فلم 25 جنوری 2023 کو یوم جمہوریہ کے موقع پر ہندی کے علاوہ تمل اور تیلگو میں ریلیز ہونے والی ہے۔

مزید پڑھیں: Besharam Rang Row 'شاہ رخ کو فلم پٹھان اپنی بیٹی کے ساتھ دیکھنی چاہیے'

ABOUT THE AUTHOR

...view details