اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Shershaah Turns one: فلم شیرشاہ کو ایک سال مکمل، کیارا اڈوانی نے سدھارتھ کے لیے پوسٹ لکھا

فلم شیرشاہ کی ریلیز کو ایک سال مکمل ہونے کی خوشی پر اداکارہ کیارا اڈوانی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کیا اور اپنے بوائے فرینڈ سدھارتھ ملہوترا کو بھی ٹیگ کیا جنہوں نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ وہیں اداکارہ کے اس پوسٹ نے مداحوں کو الجھن میں ڈال دیا ہے کہ کیا یہ ایک ' پبلسٹی اسٹنٹ' ہے یا کیارا اس پوسٹ سے اپنے رشتے کا انکشاف کر رہی ہیں۔ Shershaah Turns one

فلم شیرشاہ کو ایک سال مکمل، کیارا اڈوانی نے سدھارتھ کے لیے پوسٹ لکھا
فلم شیرشاہ کو ایک سال مکمل، کیارا اڈوانی نے سدھارتھ کے لیے پوسٹ لکھا

By

Published : Aug 12, 2022, 2:34 PM IST

حیدرآباد (تلنگانہ): جمعہ کو سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کی فلم شیرشاہ کو ریلیز ہوئے ایک سال ہوگئے ہیں۔ اس خاص موقع پر کیارا نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے بوائے فرینڈر کو ٹیگ کیا ہے اور ان پر الزام لگاتے ہوئے اداکارہ نے کہا ہے کہ 'نظر کے سامنے نہیں رہتی ہوں تو تم بھول جاتے ہو'۔Shershaah Turns one

فلم شیرشاہ کو ایک سال مکمل، کیارا اڈوانی نے سدھارتھ کے لیے پوسٹ لکھا

کیارا کے ذریعہ یہ پوسٹ کیے جانے کے چند منٹوں بعد ہی یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ اداکاہ کے انسٹاگرام اسٹوری پر لگائی گئی یہ مختصر لیکن دلچسپ پوسٹ نے مداحوں کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ کیا جوڑے کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے۔ اداکارہ نے سدھارتھ ملہوترا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ' تو باتیں تو بڑی بڑی کرتا تھا، پر تو بھی ' آؤٹ آف سائٹ، آؤٹ آف مائنڈ' ٹائپ کا بندہ نکلا۔

اداکارہ کا یہاں آؤٹ آف سائٹ اور آؤٹ آف مائنڈ سے مراد یہ تھا کہ 'اگر میں نظروں کے سامنے نہیں رہتی ہوں تو میرے بارے میں سوچتا بھی نہیں ہے'۔

اداکارہ کی اس پوسٹ نے مداحوں کو الجھن میں ڈال دیا ہے کہ آیا یہ ایک پبلسٹی اسٹنٹ ہے یا کیارا اپنے رشتے کی طرف اشارہ کر رہی ہیں۔ وہیں مداحوں نے سکون کی سانس تب لی جب سدھارتھ نے کیارا کی اس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' اوئے سردارنی ، مجھے نہ سب یاد ہے، بھول ہی نہیں سکتا، آج 6 بجے ملنے آجاؤں گا'۔

فلم شیرشاہ کو ایک سال مکمل، کیارا اڈوانی نے سدھارتھ کے لیے پوسٹ لکھا

پچھلے سال ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے پر فلم کی شاندار کامیابی کا جشن مناتے ہوئے، کیارا نے لکھا کہ ' ایک فلم، ایک سال، بے شمار محبت! ایک ایسی کہانی جس نے دنیا بھر میں جذبات کو ہلا کر رکھ دیا، دل اور ایوارڈز جیت کر نمایاں چھاپ چھوڑی ہے، یہ دل مانگے مور'۔

مزید پڑھیں:Sidharth and Kiara Advani Relationship: کیا سدھارتھ اور کیارا اب بھی ساتھ ہیں، دیکھیں ویڈیو

وشنو وردھن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم شیرشاہ پرم ویر چکرا ایوارڈ یافتہ وکرم بترا کی زندگی پر مبنی ہے، جنہوں نے 1999 میں کرگل جنگ کے دوران پاکستانی دراندازوں سے ہندوستانی علاقوں کو واپس لینے کے دوران قوم کی خدمت میں اپنی جان کی بازی لگا دی تھی۔ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہونے والی اس فلم کو شائقین کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔ چاہئے اس فلم میں سدھارتھ اور کیارا کی کیمسٹری ہو یا اس فلم کے نغمہ، شیرشاہ کئی وجوہات کی وجہ سے شائقین کے دلوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details