اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Arjun Kapoor Reviews Mili: ارجن کپور نے ملی میں بہن جانوی کپور کی ادکاری کی تعریف کی - ملی میں جانوی کپور کی اداکاری

جانوی کپور کی فلم ملی 4 نومبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگئی ہے۔ فلم کو ملنے والے ابتدائی ردعمل مثبت ہیں اور لگتا ہے کہ اداکارہ اپنی اداکاری سے اپنے اہل خانہ کو متاثر کرنے میں بھی کامیاب ہوئی ہیں۔ جانوی کے بڑے بھائی ارجن کپور نے سوشل میڈیا پر اپنی بہن کی تعریف کی ہے۔ Arjun Kapoor reviews Mili

ارجن کپور نے ملی میں بہن جانوی کپور کی ادکاری کی تعریف کی
ارجن کپور نے ملی میں بہن جانوی کپور کی ادکاری کی تعریف کی

By

Published : Nov 4, 2022, 1:44 PM IST

ممبئی: اداکار ارجن کپور نے اپنی نئی فلم ملی کی ریلیز پر اپنی چھوٹی بہن جانوی کپور کے لیے ایک نوٹ لکھا ہے۔ انہوں نے اداکارہ کی تعریف کی اور کہا کہ بطور اداکارہ اور اسٹار انہوں نے غیر معمولی ترقی کی ہے۔ ارجن نے انسٹاگرام پر تین تصاویر شیئر کی۔ سب سے پہلی تصویر ارجن اور جانوی کی بچپن کی ہے، جس میں ارجن جانوی کے بال کھینچتے اور جانوی کیمرے کے سامنے مسکراتی نظر آرہی ہیں۔ دوسری تصویر ان کے حالیہ فوٹوشوٹ کی ہے اور ارجن نے جانوی کی تھرلر فلم ملی کا پوسٹر بھی شیئر کیا ہے۔Arjun Kapoor reviews Mili

اپنی بہن کی تعریف کرتے ہوئے ارجن نے لکھا کہ 'آپ مجھے لگاتار فخر محسوس کروا رہی ہیں! ایک اداکار کے طور پر، ایک اسٹار کے طور پر آپ کی ترقی غیر معمولی ہے... اور تم نے ابھی ابھی شروع کیا ہے واقعی میں یہ دلچسپ ہے'۔ ارجن مزید لکھتے ہیں کہ ' آپ ملی میں شاندار رہی ہیں اور کیا حیران کن کام کیا ہے۔ میری خواہش ہے کہ یہ بہت اچھا کام کرے اور تم کو وہ ساری محبت ملے جس کی تم واقعی میں مستحق ہو۔ تمہیں بہت پیار کرتا ہوں!'۔

ملی کو متھوکوٹی زیویئر نے ڈائریکٹ کیا ہے، جنہوں نے اس کے اصلی فلم کی بھی ہدایتکاری کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔ فلم میں جانوی، سنی کوشل اور منوج پاہوا ہیں۔ یہ فلم سال 2019 میں آئی ملیالم فلم ہیلن کا ریمیک ہے، جس میں مرکزی کردار فریزر میں بند ہوجاتی ہے اور زندہ رہنے کی ہر ممکن کوش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس فلم کے لیے جانوی نے مائنس 15 ڈگری درجہ حرارت میں فریزر کے اندر 20 دن تک فلم کی شوٹنگ کی۔

جانوی کے علاوہ منوج پاہوا اور سنی کوشل بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ ملی کو زی اسٹوڈیوز اور بونی کپور نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم جانوی کپور کی اپنے والد کے ساتھ پہلی فلم ہے۔ جانوی اگلی بار شرن شرما کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی میں نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں: جانوی کپور نیلے لباس میں چاند سی نظر آئیں، دیکھیں تصاویر

ABOUT THE AUTHOR

...view details