اداکارہ جھانوی کپور کی آئندہ فلم 'گڈ لک جیری' کی ریلیز تاریخ جیسے جیسے قریب آتے جارہی ہے ویسے ویسے ادکارہ کے دوست اور ساتھی اداکار انہیں فلم کی کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات بھی بھیج رہے ہیں۔ ساؤتھ سپراسٹار نینتھارا کے بعد جھانوی کے بھائی ارجن کپور اور ان کے دوست ورون دھون بھی اس فہرست میں شامل ہے، جنہوں نے منفرد انداز میں جھانوی کو دعائیں بھیجی ہیں۔ Good Luck Jerry
ورون دھون، جو جھانوی کے ساتھ فلم 'بوال' میں نظر آنے والے ہیں، نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جھانوی کو 'گڈ لک جیری' کی کامیابی کےلیے نیک خواہشات بھیجی ہے۔ اس ویڈیو میں ورون دھون کہتے ہیں کہ' کبھی آپ کو لیموں ملتا ہے، کبھی آم اب آگے کیا ہونے والا، گڈ لک جیری'۔ اس کے بعد ورون جھانوی کی طرف کیمرے کرتے ہوئے ان سے پوچھتے ہیں کہ ' کیا تم سچ مچ میں جیری ہو' جس کے جواب میں جھانوی کہتی ہیں ' میں جیری ہوں اور تم ٹام ہو'۔
وہیں دوسری جانب بھائی ارجن کپور نے ایک ویلن ریٹرنز کے اسٹائل میں جھانوی کو اپنی دعائیں دی۔ انسٹاگرام اسٹوری پر ارجن نے ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ایک ویلن کا ماسک ہاتھ میں پکڑے نظر آرہے تھے اور یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے تھے کہ ' زندگی میں تم کبھی ملو ویلن یا ہیرو سے، بس ایک بات یاد رکھنا کہ تمہیں ایمانداری سے محنت کرتے جانا ہے، باقی سب چیزیں ٹھیک ہوجائیں گی پیاری جیری، گڈ لک جیری کے لیے گڈ لک جھانوی'۔