اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

ارباز خان نے میک اپ آرٹسٹ شوریٰ سے کی دوسری شادی، دیکھیں خاص جھلک - ارباز خان نے گرل فرینڈ شوریٰ خان سے شادی کی

Arbaaz Khan Shura Khan Wedding: فلم پروڈیوسر اور اداکار ارباز خان اور شورا خان گذشتہ اتوار کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ رات کو سلمان خان کے بڑے بھائی نے اپنی بیوی کے ساتھ اپنی شادی شدہ زندگی کی پہلی جھلک شیئر کی ہے۔ ارباز شوریٰ کی تازہ ترین تصویر دیکھیں۔

Arbaaz Khan Shura Khan Wedding
ارباز خان نے میک اپ آرٹسٹ شوریٰ سے کی دوسری شادی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 25, 2023, 12:40 PM IST

ممبئی: سلمان خان کے بڑے بھائی اداکار ارباز خان نے 24 دسمبر کو اپنی گرل فرینڈ شوریٰ خان سے شادی کی۔ مداحوں کو اداکار کی نجی شادی کی تقریب کی جھلک دیکھنے کے لیے بے صبری سے انتظار تھا۔ مداحوں کے انتظار کو ختم کرتے ہوئے فلم پروڈیوسر نے اپنی نئی دلہن شوریٰ خان کے ساتھ شادی کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ارباز خان کی شادی بہن ارپیتا خان شرما کی ممبئی میں رہائش گاہ پر ہوئی، جس میں خان فیملی اور کچھ خاص شخصیات نے شرکت کی۔

غور طلب ہو کہ ارباز خان اور شوریٰ خان اپنی نجی شادی کی جھلک دکھانے کے لیے انسٹاگرام پر فوٹو پوسٹ کی۔ اپنی شادی کی خصوصی تصویر شیئر کرتے ہوئے جوڑے نے کیپشن میں لکھا، 'اپنے چاہنے والوں کی موجودگی میں، میں اور میری زندگی بھر کی محبت آج سے ایک نئی زندگی شروع کر رہے ہیں۔ اس خاص دن پر آپ کی دعاؤں اور نیک خواہشات کی ضرورت ہے۔' ارباز کے بھائی سلمان اور سہیل خان، ان کے والدین سلیم اور سلمیٰ خان بھی موجود تھے۔ بیٹے ارہان نے اپنے والد کی دوسری شادی میں شرکت کی۔

نئے شادی شدہ جوڑے کو پھولوں کی پرنٹ شدہ شادی کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ شوریٰ پھلورل پیچ رنگ کے عروسی لباس میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ انہوں نے بھاری نیک پیس، چمکتے میک اپ اور کھلے بالوں کے ساتھ اپنی تیاری مکمل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح وہ کہ ارباز خان اور شوریٰ خان پہلی بار فلم 'پٹنہ شکلا' کے سیٹ پر ملے تھے۔ اس سے پہلے ارباز نے ملائیکہ اروڑہ سے شادی کی تھی۔ دونوں 19 سال تک ایک دوسرے کے ساتھ رہے۔ اس کے بعد دونوں نے مارچ 2016 میں علیحدگی کا باضابطہ اعلان کیا اور 11 مئی 2017 کو دونوں میں طلاق ہو گئی۔ شوریٰ خان کی بات کریں تو وہ بالی ووڈ کی میک اپ آرٹسٹ ہیں۔ وہ روینہ ٹنڈن اور ان کی بیٹی راشا تھڈانی کی بہت قریبی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details