ممبئی: اداکارہ انوشکا شرما نے پیر کو اجازت کے بغیر ان کی تصاویر استعمال کرنے پر مشہور برانڈ پوما کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انسٹاگرام اسٹوری پر انوشکا نے پوما پر تنقید کرتےہوئے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔ چند گھنٹوں بعد اداکارہ اور برانڈ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ دراصل وہ پوسٹ ایک مذاق تھا اور اب اداکارہ بھی مشہور برانڈ پوما کا حصہ بننے جارہی ہیں۔Anushka Sharma on Puma
اس سے قبل انوشکا نے اس برانڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ برانڈ نے ان کی اجازت کے بغیر ان کی تصاویر کا استعمال کیا ہے۔ واضح رہے کہ برانڈ نے 'اینڈ آف سیزن سیل' کی تشہیر کرتے ہوئے انوشکا کی تصاویر کا استعمال کیا تھا۔اب جانکاری ملی ہے کہ اداکارہ جلد ہی اس اسپورٹس برانڈ کے ساتھ وابستہ ہونے والی ہیں۔
اب پوما انڈیا نے ایک دستاویز کی تصویر شیئر کی جس پر 'پوما ایکس انوشکا' لکھا ہوا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں جلد ہی ایک ساتھ کام کرنے والے ہیں۔ برانڈ نے یہ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ' انوشکا شرما ہمیں پہلے ہی آپ سے رابطہ کرنا تھا، تو کیا اب ہم اسے ایک نئی اونچائیوں پر لے جائیں'۔