اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

New Posters of film Kennedy: انوراگ کشیپ نے اپنی فلم کینیڈی سے راہل بھٹ اور سنی لیونی کے پوسٹر شیئر کیے - انوراگ کشیپ کی فلم کینیڈی

انوراگ کشیپ نے اپنی آئندہ فلم کینیڈی کے مرکزی کرداروں کے نئے پوسٹرز ریلیز کردیے ہیں۔ فلم کا پریمیئر دو ہفتوں میں کانز فلم فیسٹیول میں ہوگا۔

انوراگ کشیپ نے اپنی فلم کینیڈی سے راہل بھٹ اور سنی لیونی کے پوسٹر شیئر کیے
انوراگ کشیپ نے اپنی فلم کینیڈی سے راہل بھٹ اور سنی لیونی کے پوسٹر شیئر کیے

By

Published : May 8, 2023, 3:18 PM IST

انوراگ کشیپ نے اپنی آئندہ فلم کینڈی کے کانز فلم فیسٹیول میں ورلڈ پریمیئر ہونے سے دو ہفتے قبل فلم کے مرکزی اداکار راہل بھٹ اور سنی لیونی کے دو نئے پوسٹر شیئر کیے ہیں۔ یہ فلم مڈنائٹس اسکریننگ سیکشن میں دکھائی جائے گی۔ انوراگ نے اپنی فلم کے دو پوسٹرز انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔New Posters of film Kennedy

فلم کی کاسٹ اور عملے کو ٹیگ کرتے ہوئے انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ '2 ہفتے باقی ہیں! کانز میں کینیڈی کی الٹی گنتی شروع'۔ انوراگ کی جانب سے شیئر کیے پہلے پوسٹر میں راہل کو کینیڈی کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکار کو صوفے پر بیٹے سگریٹ پیتے ہوئے سیب کو چھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ دوسرے پوسٹر میں سنی لیونی کو چارلی کے کردار میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ کو کالی ساڑی میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس پوسٹر میں سنی لیونی کیمرے کی جانب نہیں بلکہ کسی اور کی چیز کی جانب دیکھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

ہدایتکار کی جانب سے یہ پوسٹر شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں نے اپنے تبصرے سے کمنٹ سکیشن کو بھردیا اور ہدایتکار سے ٹریلر کے حوالے سے خوب سارے سوال پوچھے۔ ایک مداح نے لکھا کہ 'ٹریلر جلد ہی ریلیز کرو' ۔ جبکہ دوسرے سوشل میڈیا صارفین نے پوچھا کہ بھارت میں فلم کب ریلیز ہوگی'۔" کینیڈی میں موہت تاکلکر، ابھیلاش اور میگھا برمن نے بھی اداکاری کی ہے۔

واضح رہے کہ انوراگ کشیپ نے اس فلم کی کہانی کووڈ لاک ڈاؤن کے دوران لکھی تھی۔ اس فلم میں راہل ایک ایسے سابق پولیس اہلکار کا کردار ادا کرنے والے ہیں جنہیں مردہ قرار دیا گیا ہے۔کینیڈی کی شوٹنگ 30 دن میں مکمل کی گئی ہے اس کی زیادہ تر شوٹنگ ممبئی میں رات کے وقت کی گئی ہے۔ اس فلم کو زی اسٹوڈیو اور انوراگ کی گڈ بیڈ فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔

مزید پڑھیں:Anurag Kashyap on Abhishek Bachchan: 'ابھیشک بچن اپنے کریئر کی شروعات میں بہت بگڑے ہوئے تھے'

ABOUT THE AUTHOR

...view details