ممبئی: شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' بدھ (25 جنوری) کو ریلیز ہوئی ہے اور فلم نے پہلے دن سے ہی دھوم مچا رکھی ہے۔ فلم میں شاہ رخ خان، جان ابراہم اور دیپیکا پڈوکون زبردست ایکشن کرتے نظر آرہے ہیں۔ شاہ رخ خان کے زیادہ تر مداحوں کی طرح ہدایت کار انوراگ کشیپ نے بھی پٹھان کے پہلے دن کا پہلا شو دیکھا۔ وہ اپنی آئندہ فلم آلموسٹ پیار ود ڈی جے محبت کے مرکزی اداکار کرن مہتا کے ساتھ پٹھان دیکھنے پہنچے۔ جس کے بعد انہوں نے پٹھان پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔Anurag Kashyap Reviews Pathaan
گینگز آف واسے پور اور دیو ڈی جیسی زبردست فلموں کے ہدایت کار انوراگ کشیپ نے فلم پٹھان دیکھی ہے اور فلم کی تعریف کی ہے۔ انوراگ کشیپ کو پٹھان دیکھ کر سنیما گھر سے باہر آتے دیکھا گیا اور جب پاپرازی نے ان سے پٹھان کے بارے میں پوچھا تو انوراگ نے ہنستے ہوئے کہا کہ 'یار دیکھو شاہ رخ خان اتنا حسین اور اتنا خوبصورت پہلے کبھی لگا نہیں، ہم تو اس کو دیکھنے آئے تھے اور دل خوش ہوگیا اور خطرناک ایکشن ہے۔ شاہ رخ خان نے پہلی بار اس طرح کا کردا ادا کیا ہے۔۔مجھے نہیں لگتا کہ انہوں نے کبھی ایسا ایکشن کیا ہوگا'۔