تھرلر فلم دوبارہ کے بعد انوراگ کشیپ ایک رومانوی میوزیکل فلم کے ساتھ بڑے پردے پر واپس آرہے ہیں، جس کا نام 'آلموسٹ پیار ود ڈی جے محبت' ہے۔ فلم کا پہلا ٹیزر جمعرات کو سوشل میڈیا پر شیئر کردیا گیا ہے۔ فلم میں الایا ایف کے ساتھ نئے اداکار کرن مہتا نظر آنے والے ہیں۔Almost Pyaar With DJ Mohabbat teaser
ٹیزر کا آغاز الایا کے ساتھ ہوتا جو ایک اسکول طالبہ کی کردار میں نظر آرہی ہوتی ہیں، جو کرن کے ذریع ادا کیے گئے کردار کے پیار میں ہوتی ہے۔ ٹیزر کو شیئر کرتے ہوئے انوراگ نے لکھا کہ محبت سے ہی انقلاب آئے گا۔ فلم کا ایک گانا بھی ٹیزر میں سنائی دیتا ہے۔ فلم کی موسیقی امیت ترویدی نے دی ہے۔
واضح رہے کہ آلموسٹ پیار ود ڈی جے محبت کا مراکش فلم فیسٹیول میں ورلڈ پریمئیر میں ہوا تھا۔ انوراگ کشیپ نے فیسٹیول میں اپنے فلم کے ورلڈ پریمیئر پر کہا کہ ' فیسٹیول میں ان کی ہدایتکاری میں بننی فلم کے ورلڈ پریمئیر کے حوالے سے بہت خوش ہوں'۔