اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

The Kerala Story: دی کیرالہ اسٹوری پر پابندی کی مخالفت کے بعد انوراگ کشیپ نے اسے 'پروپیگنڈہ فلم' قرار دیا

دی کیرالہ اسٹوری ریلیز کے اتنے ہفتوں بعد بھی سرخیوں میں بنی ہوئی ہے۔ فلمساز انوراگ کشیپ جنہوں نے پہلے فلم پر عائد کردہ پابندی کی مخالفت کی تھی۔ اب انہوں نے فلم کو ایک 'پروپیگنڈہ فلم' قرار دیا۔

دی کیرالہ اسٹوری پر پابندی کی مخالفت کے بعد انوراگ کشیپ نے اسے 'پروپیگنڈہ فلم' قرار دیا
دی کیرالہ اسٹوری پر پابندی کی مخالفت کے بعد انوراگ کشیپ نے اسے 'پروپیگنڈہ فلم' قرار دیا

By

Published : May 29, 2023, 12:41 PM IST

ہدایت کار انوراگ کشیپ تب سے سرخیوں میں ہیں جب سے ان کی فلم 'کینیڈی' نے کانز فلم فیسٹیول میں اپنے پریمیئر کے دوران 7 منٹ کی اسٹینڈ اوویشن حاصل کی ہے۔ ان کی فلم اس سال ان دو ہندوستانی فلموں میں شامل ہے جسے فیسٹیول میں نمائش کا موقع ملا ہے۔ اب فلمساز ایک بار پھر فلم دی کیرالہ اسٹوری پر دیے گئے اپنے تبصرے کے وائرل ہونے کے بعد دوبارہ سرخیوں میں ہیں۔ ہدایت کار نے ایک نیوز پورٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے سدیپتو سین کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو ایک 'پروپیگنڈہ فلم' قرار دیا حالانکہ اس سے پہلے انہوں نے فلم پر عائد کردہ پابندی کی مخالفت کی تھی۔Anurag Kashyap on The Kerala Story

اس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہ انہوں نے بتایا کہ اس فلم کو انہوں نے 'پروپیگنڈہ' کیوں بتایا۔ انوراگ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ' فلم ساز آج اپنی فلموں میں سیاست کے موضوع پر بات کرنے سے نہیں بچ سکتے اور انہوں نے یہ بات کا بھی اعتراف کیا کہ آج کے دور میں سینما کا غیر سیاسی رہنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دی کیرالہ سٹوری جیسی فلمیں بن رہی ہیں اور اگرچہ وہ کسی بھی فلم پر پابندی لگانے کے خلاف ہیں، لیکن یہ ایک پروپیگنڈہ فلم ہے'۔

وہ کس قسم کی فلمیں بنانا پسند کرتے ہیں اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک سماجی کارکن کی طرح آواز نہیں اٹھانا چاہتے کیونکہ وہ ایک فلمساز ہیں اور وہ سینما بناتے ہیں۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ 'سینما کو حقیقت اور سچائی پر مبنی ہونا چاہئے اور یہ کہ سنیما کی سیاست دنیا کی سیاست سے آنی چاہیے اور جو سچائیوں اور حقائق پر مبنی ہو'۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ ملک میں سماجی و سیاسی ماحول کی وجہ سے وہ جس طرح کی فلمیں بنانا چاہتے ہیں ویسی فلمیں نہیں بناسکتے، تب انہوں نے کہا کہ اگر فلم سچی ہے تو کوئی بھی اسے روک نہیں سکتا۔ تاہم انہوں نے مزید کہا کہ پروپگینڈہ فلم کا جواب دینے والی فلموں کو بھی 'غلط' کہا جائے گا۔

واضح رہے کہ کشیپ کا یہ تبصرہ تجربہ اداکار کمل ہاسن کے دی کیرالہ اسٹوری پر دیے گئے ردعمل کے فوراً بعد آیا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران کمل ہاسن نے فلم کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ ' یہ ایک پروپیگنڈہ فلم ہے جس کے میں خلاف ہوں'۔انہوں نے مزید کہا کہ ' صرف یہ کہنا کافی نہیں ہوجاتا کہ یہ ایک سچی کہانی پر مبنی فلم ہے کیونکہ ہر کوئی ایسا ہی کرتا ہے۔

دریں اثنا، باکس آفس پر دی کیرالہ اسٹوری روکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ یہ فلم اب تک گھریلو باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی نئی ہندی فلموں میں سے ایک ہے۔ فلم نے اب تک 200 کروڑ ورپے کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:The Kerala Story ban: وویک اگنی ہوتری جھوٹی خبروں میں پھنسے، نوازالدین نے کیرالہ اسٹوری پر پابندی کی کبھی حمایت نہیں کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details