ممبئی (مہاراشٹر): تجربہ کار اداکار انوپم کھیر کنگنا رناوت کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ایمرجنسی میں انقلابی رہنما جے پی نارائن کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ رناوت کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں بھارت کی سیاسی تاریخ میں آئی تبدیلی کو دکھایا جائے گا۔ اس فلم میں کنگنا رناوت سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے کردار میں بھی نظر آئیں گی۔Anupam Kher Play J P Narayan
رناوت نے کہا کہ وہ تجربہ کار اداکار کو فلم میں شامل کرنے پر فخر محسوس کرتی ہیں۔ فلم کی ہدایتکار رناوت نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ ' بھارت کی حالیہ سیاسی تاریخ میں جے پی نارائن سیاست کی میدان میں مہاتما گاندھی کے بعد سب سے زیادہ طاقتور انسان تھے۔ وہ لوگوں پر اپنی گہری چھاپ چھوڑتے تھے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ ' میں ایک ایسا اداکار چاہتی تھی جس کی شخصیت اور صلاحیت لوک نیتا جے پی نارائن کی زندگی سے مماثلت رکھتی ہو۔ انوپم جی کی اداکاری صلاحیت اور ان کی پوری شخصیت اس کردار میں بالکل فٹ بیٹھتی ہے'۔