اداکار انوپم کھیر نے جمعہ کے روز ٹویٹر پر اداکارہ ریچا چڈھا کے گلوان ٹویٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے بارے میں برا کہنا بزدلوں کا کام ہے۔ انوپم نے یہ بھی کہا کہ بھارتی فوج کو ناراض کرنے سے زیادہ 'شرمناک' کوئی چیز نہیں ہے۔ اس سے قبل اداکار اکشے کمار اور کے کے مینن نے بھی ریچا کے اس ٹویٹ پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ حالانکہ اداکار نے یہ ٹویٹ اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ہٹادیا ہے۔ وہیں اداکار رنویر شوری نے بھی ریچا کے ٹویٹ کو 'غیر ذمہ دارانہ' قرار دیتے ہوئے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔Anupam Kher on Richa's Tweet
انوپم کھیر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' ملک کی برائی کرکے کچھ لوگوں کے درمیان مشہور ہونے کی کوشش کرنا بزدلوں اور چھوٹے لوگوں کا کام ہے۔ اور فوج کی عزت پر داؤ لگانا۔۔ اس سے زیادہ شرمناک اور کیا ہوسکتی ہے'۔
وہیں جمعہ کے روز رنویر نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'اپنے عہدے سے بے دخل ہوئے سیاستدانوں کی جانب سے پذیرائی حاصل کرنے یا ان کے دانشورانہ گروہوں میں صرف فٹ ہونے کے لیے ایسی قربانیوں پر طنز کرنا، جو ہماری مسلح افواج نے ہمارے ملک کے لیے دی ہے، ایک شہری کے طور پر ناقص اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔ ہم اپنے جوانوں کے ہمیشہ شکر گزار ہیں…'
واضح رہے کہ اداکارہ نے جمعرات کی صبح شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی کے اس بیان پر یہ پوسٹ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارتی فوج پاکستان کے زیر قصبہ کشمیر کے حصوں کو واپس لینے اور پاکستان کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے'۔ کمانڈر کے بیان کو شیئر کرتے ہوئے ریچا چڈھا نے ٹویٹر پر طنز کرتے ہوئے لکھا تھا 'گلوان کہتا ہے ہیلو'۔ حالانکہ ریچا نے اب یہ پوسٹ ہٹادیا ہے اور معافی بھی مانگ لی ہے۔