انوپم کھیر نے پیر کو اپنے آنجہانی دوست اور اداکار ستیش کوشک کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ اس مشکل وقت میں انوپم کھیر نہ صرف ستیش کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں بلکہ انہوں نے میڈیا سے بھی کہا ہے کہ وہ ستیش کی موت کی وجوہات کے بارے میں افواہیں نہ پھیلائیں۔ دعائیہ تقریب کے بعد انہوں نے ستیش کے نام ایک الوداعی نوٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔ اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں دی گریٹ گیمبلر کا گانا 'دو لفزوں کی ہے دل کی کہانی' سنا جاسکتا ہے۔Anupam Kher Writes note for Satish
ستیش کی تصویر پر گلاب کی پنکھڑیوں کی بارش کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انوپم نے لکھا کہ ' جا تجھے معاف کیا۔ مجھے اکیلا چھوڑ کر جانے کے لیے۔ میں آپ کو لوگوں کی مسکراہٹ میں ضرور پاؤں گا، لیکن ہماری دوستی کو روز بہ روز یاد کروں گا۔ الوداع میرے دوست۔ تمہارا پسندیدہ گانا لگایا ہے بیک گراؤنڈ میں۔ تو بھی کیا یاد کرے گا'۔
ان کے مداح نے ان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں حقیقی زندگی میں اونچائی فلم کے کرداروں کو دیکھ رہا ہوں۔ دوستی زندہ باد'۔