اردو

urdu

Anu Kapoor انو کپور کو سر گنگارام ہسپتال سے ڈسچارج

By

Published : Jan 29, 2023, 10:01 PM IST

اداکار انو کپور کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ لیکن اب ان کی صحت میں بہتری آئی ہے۔ جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں ڈسچارج کر دیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: اداکار انو کپور کو اتوار کو سر گنگا رام اسپتال سے چھٹی مل گئی۔ سر گنگا رام ہسپتال کے چیئرمین (بورڈ آف مینجمنٹ)، ڈاکٹر اجے سوروپ نے آج ایک بیان میں کہا 'اداکار انو کپور کو 26 جنوری کی صبح سینے میں درد کی شکایت کے بعد سر گنگا رام ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر جے پی ایس ساہنی، ڈاکٹر رجنیش جین، ڈاکٹر راجیو پاسی، ڈاکٹر بی ایس وویک اور ڈاکٹر سوشانت واٹل شامل تھے۔ ڈاکٹر جین نے کہا کہ سینئر اداکار اور مقبول ریڈیو اناؤنسر کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اداکار کے دل کا دورہ پڑنے کی خبر سن کر مداح پریشان ہوگئے۔ مداح اداکار کے جلد صحت یابی کی خواہش کر رہے تھے۔ جس کے بعد ان کی دعا قبول ہوئی اور صحت یاب ہونے کے بعد انوکپور ہسپتال سے ڈسچارج ہوکر گھر چلے گئے۔ واضح رہے انو کپور نے اپنی فلموں کے ذریعے لوگوں کے دلوں پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔ مداحوں نے ان کی اداکاری کو بہت پسند کیا۔ اپنے 40 سالہ کیرئیر میں انہوں نے 100 سے زائد فلموں میں کام کیا اور اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ تاہم ابتدائی مرحلے میں انہیں حقیقی پہچان فلم 'اتسو' سے ملی۔ اداکار کی سپر ہٹ فلموں میں 'مسٹر انڈیا'، 'تیزاب'، 'رام لکھن'، 'گھائل'، 'ہم کسی سے کام نہیں' شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details