انیل کپور نے اپنی 2007 کی کامیڈی فلم ویلکم کے 15 سال مکمل ہونے پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ اداکار نے فلم میں ایک مزاحیہ گینگسٹر اور فنکار مجنو بھائی کا کردار ادا کیا تھا، جس میں اکشے کمار، نانا پاٹیکر اور کترینہ کیف نے بھی اداکاری کی تھی۔ فلم میں گدھے کے اوپر کھڑے کتے کی پینٹنگ آج بھی لوگوں کو یاد ہے اور ان کے ذریعہ ادا کیا گیا مجنو بھائی کا کردار لوگوں میں بے حد مقبول ہے۔Anil Kapoor on 15 years of Welcome
ٹوئٹر پر اکشے، نانا پاٹیکر اور فیروز خان کے ساتھ کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے انیل نے بدھ کو لکھا کہ 15 سال پہلے مجنو بھائی نے پینٹ برش اٹھایا تھا اور اب یہ تاریخ کا حصہ ہے! ویلکم میری سب سے پسند کی جانے والی فلموں میں سے ایک تھی، ہے اور ہمیشہ رہے گی جس نے لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹ لائی! یہ حیرت انگیز ہے کہ کچھ کہانیاں اور کردار برسوں بعد بھی زندہ رہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ساتھی اداکاروں ملیکا شیراوت اور پریش راول اور ہدایت کار انیس بزمی کو ٹیگ کیا اور ساتھ ہی انہوں نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' اور ویلکم اور مجنو بھائی کو اتنا پیار دینے کا شکریہ'۔
ایک مداح نے ان کے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' مجنو بھائی اور ادے بھائی واقعی میں مقبول ہیں'۔ ایک اور ٹویت نے کیا کہ' وہ اب ایسی فلمیں نہیں بناتے یہ کلاسک فلم ہے'۔