حیدرآباد: گولڈن گلوب جیتنے کے بعد آر آر آر کے گانے ناٹو ناٹو نے بھارت کا سر فخر سے بلندکردیا ہے۔ گلوکار راہل سپلی گنج ااور کال بھیروا کی آواز اور ایم ایم کیروانی کی شاندار کمپوزیشن میں سجا یہ نغمہ پوری دنیا کے عوام کے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ ایس ایس راجامولی کی فلم آر آر آر کے گانے ناٹو ناٹو نے بھارت کا دو دہائیوں پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور انڈین پروڈکشن کے تحت بننے والا پہلا نغمہ بن گیا ہے، جسے آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ناٹو ناٹو آسکر میں بہترین اوریجنل گانے کا آسکر ایوارڈ جیتنے والا پہلا بھارتی گانا بن گیا ہے۔Naatu Naatu win Oscar
بھارتی سنیما اپنے گانے اور رقص کی وجہ سے پوری دنیا میں مقبول ہے۔ ہر سال یہاں کی پروڈکشن سے سینکڑوں گانے ریلیز ہوتے ہیں، لیکن ریلیز کے فورا بعد ہی ان کا نام و نشان غائب ہوجاتا ہے جبکہ کچھ گانے ایسے ہوتے ہیں جو لوگوں کو برسوں تک یاد رہتے ہیں۔ لیکن جس طرح کا دیوانہ پن ناٹو ناٹو کے لیے دیکھنے کو ملا ہے ویسا کبھی نہیں دیکھنے کو ملا ہے۔ اس گانے نے آسکر جیت کر بھارت کو دنیا کے نقشے پر سب سے اوپر رکھ دیا ہے۔