ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے پردہ سیمیں پر مدھو بالا کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔ اننیا پانڈے نے کہا، 'مجھے مدھو بالا بیحد پسند ہیں میں نے ان کی سبھی فلمیں دیکھی ہیں اور ان میں سے چلتی کا نام گاڑی میری پسندیدہ ہے۔ کبھی موقع ملا تو ان کا کردار پردے پر ادا کرنا چاہوں گی۔ وہ بہت خوبصورت تھی مجھے پتہ ہے میں ان کے مقابلے میں کجھ بھی نہیں ہوں، لیکن میں ان کی زندگی کی طرف بہت متوجہ ہوں۔ مدھو بالا کے علاوہ، وحیدہ رحمن اور شرمیلا ٹیگور بھی میری پسندیدہ اداکارہ ہیں۔' Ananya Pandey wants to Play Madhubala
یہ بھی پڑھیں: اننیا پانڈے نے اس بار گرے پینٹ سوٹ میں لائیگر کی تشہیر کی، دیکھیں تصاویر