بالی ووڈ کے اسٹار کڈ ایشان کھٹر اور اننیا پانڈے کے علیحدہ ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر طول پکڑ رہی ہیں۔ بالی ووڈ کی اس جوڑی کے حوالے سے افواہیں تھی کہ یہ تین سال سے ایک دوسرے کے ساتھ رشتے میں ہیں، تاہم اب یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ان دونوں نے باہمی رضامندی سے اس رشتہ کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ حالانکہ اس جوڑے نے اس خبر پر نہ ہی کوئی اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے اور نہ ہی ان دونوں نے کبھی عوامی پلیٹ فارم پر اپنے رشتے کی کبھی کوئی تصدیق کی تھی۔ لیکن یہ اکثر اپنے افیئر کی وجہ سے سرخیوں میں نظر آتے رہتے تھے۔ Ananya and Ishaan was Dating for 3 Years
کہا جاتا ہے کہ اننیا اور ایشان کی محبت کی کہانی فلم کھالی پیلی کے سیٹ سے شروع ہوئی تھی اور تقریباً تین سال تک ڈیٹنگ کرنے کے بعد ان نوجوان اداکاروں نے اپنے اپنے راستے علیحدہ کرلیے ہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا کو شاہد کپور کی سالگرہ تقریب میں بھی دیکھا گیا تھا۔ اس دوران ایشان اور اننیا ایک دوسرے کے ساتھ ہی نظر آئے تھے۔ وہیں جب ان دونوں کے رشتے کے حوالے سے خبریں آرہی تھی تب دونوں نے ہمیشہ سے ہی ایک دوسرے کو اچھا دوست بتایا تھا۔ Ananya and Ishaan Break Up Rumours