اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Amrita Arora Reacts to Trolls: امریتا اروڑہ نے ٹرول کرنے والوں کو سبق سکھایا ، دوست کرینہ حمایت میں آئیں سامنے - کرینہ کپور امریتا اروڑہ کی حمایت میں

حال ہی میں سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکارہ امریتا اروڑہ کی باڈی شیمنگ کی گئی، جس پر اداکارہ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ اتنا ہی نہیں ان کی دوست کرینہ کپور بھی ان کی حمایت میں سامنے آئی۔ Amrita Arora Reacts to Trolls

امریتا اروڑہ نے ٹرول کرنے والوں کو سبق سکھایا
امریتا اروڑہ نے ٹرول کرنے والوں کو سبق سکھایا

By

Published : May 28, 2022, 1:17 PM IST

بعض اوقات سوشل میڈیا پر رہنا تکلیف دہ احساس سے روبرو کرواتا ہے جہاں لوگ پوسٹ پر منفی تبصرے کرکے آپ کو احساس کمتری میں مبتلا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ خاص طور پر فلمی ستارے سوشل میڈیا پر زیادہ تنقید اور ٹرولز کا سامنا کرتے ہیں، انہیں اکثر اپنی شکل، ذاتی اور پیشہ وارانہ زندگی کی وجہ سے زیادہ ٹرولز کیا جاتا ہے۔ لیکن بالی ووڈ کی ان دو دوستوں کو ان ٹرولز کو چپ کرانا بھی بخوبی آتا ہے۔ حال ہی میں کرینہ کپور خان اور ان کی قریبی دوست اور اداکارہ امریتا اروڑہ کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ Amrita Arora Reacts to Trolls

دراصل یہ دونوں اداکارہ نے حال ہی میں کرن جوہر کی 50 سالگرہ تقریب میں شرکت کی تھی اور تقریب سے اپنی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، پھر ہونا کیا تھا سوشل میڈیا پر کچھ صارفین کی جانب سے ان کی عمر اور جسم کو لے کر نازیبا اور منفی تبصرے کیے گئے۔ لیکن اس بار اداکارہ نے خاموش نہ رہنے کا فیصلہ کیا اور اس طرح کا تبصرہ کرنے والے لوگوں کی کلاس لگا دی۔ Amrita Arora Body and Age Shamed on Social Media

امریتا اروڑہ نے ٹرول کرنے والوں کو سبق سکھایا

امریتا اروڑہ نے بدھ کے روز کرن جوہر کی سالگرہ تقریب میں شرکت کی تھی اور وہاں کی ایک جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں وہ اداکارہ کرینہ کپور خان اور اپنی بہن ملائیکا اروڑہ کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ امریتا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر اس تصویر کو ملنے والے منفی ردعمل کا اسکرین شوٹ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' مجھے ہمیشہ اپنے تبصروں میں اس طرح کی باتیں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ اگر کبھی میں یہ کمینٹ چیک کرنے کی زحمت کرلوں تو اس طرح کے کمینٹ سب سے اوپر لکھے ہوئے نظر آتے ہیں! تو بوڑھی کا مطلب بے عزتی ہوتی ہے؟ کیونکہ میرے لیے یہ صرف ایک لفظ ہے۔۔۔ جس کا مطلب ہوتا ہے بڑا ہونا؟ ہاں میں ہم بوڑھی ہوں اور سمجھدار بھی لیکن آپ کے پاس نہ تو نام ہے، نہ چہرہ اور نہ عمر ہے۔ Kareena Come in Support of Amrita

امریتا اروڑہ نے ٹرول کرنے والوں کو سبق سکھایا

امریتا نے اپنی اگلی انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ' میرے وزن بڑھنے سے بھی لوگوں کو پریشانی ہے! یہ میرا ہے! مجھے یہ پسند ہے۔ میرا وزن میرا مسئلہ! یہ کب سے دوسروں کا مسئلہ بن گیا ہے۔ اور ہاں یہ سوشل میڈیا دیتا ہوگا توجہ میں نہیں دیتی۔۔ اس لیے آگے بڑھو۔۔۔'

امریتا کے اس ردعمل کے بعد ان کی سب سے اچھی دوست کرینہ کپور خان اور ان کی بہن ملائیکا اروڑہ ان کی حمایت میں سامنے آئی اور انہوں نے امریتا کے اس پوسٹ کو اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر بھی شیئر کیا۔ کرینہ نے امریتا کی اسٹوری کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' میری پیاری امو'۔ اداکارہ نے امریتا کی دوسری اسٹوری بھی پوسٹ کیا۔

وہیں دوسری جانب امریتا کی بہن اور اداکارہ ملائیکا اروڑہ نے ان کے پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' تم نے کہہ دیا بہن۔۔۔ تم جیسی ہو بہت خوبصورت ہو۔۔۔ اور کسی کی وزن کے بارے میں بات کرنا اچھی بات نہیں ہے'۔

واضح رہے کہ کرینہ اور امریتا کی دوستی بہت پرانی ہے اور ان کی دوستی کو ایک دہائی سے بھی زائد کا عرصہ ہوگیا ہے۔ ان دونوں نے فلم ' کمبخت عشق' میں بھی ایک ساتھ کام کیا تھا۔

مزید پڑھیں: طویل عرصے بعد ایک ساتھ نظر آئے شاہ رخ، سلمان اور مادھوری، دیکھیں یہ تصاویر

ABOUT THE AUTHOR

...view details