اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Amitabh Bachchan turns 80: امیتابھ بچن نے اپنی خاموشی سے بھی اداکاری کی نئی بلندیاں چھوئیں - امیتابھ بچن کی اداکاری

فلم 'کبھی کبھی' میں ساحر لدھیانوی کی لکھی ہوئی نظم ' کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے' کو اپنی آواز دے کر امیتابھ بچن نے اپنے شیدائیوں کو اس بات کا یقین دلا دیا کہ ان کی آواز میں روح کو تسکین دینے والا جادوئی عناصر موجود ہے۔ ان کے منفرد اسٹائل میں مکالمے بولنے کا طریقہ آج بھی لوگوں میں مقبول ہے۔لیکن ایسی کئی فلمیں ہیں جن میں امیتابھ بچن نے محض اپنی خاموشی سے اپنی اداکاری کی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔ آج بگ بی اپنی 80 ویں سالگرہ منارہے ہیں، آئیے اس خاص موقع پر اداکارہ کے آن اسکرین خاموشی کے سنہرے لمحات پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔Amitabh Bachchan turns 80

امیتابھ بچن نے اپنی خاموشی سے بھی اداکاری کی نئی بلندیاں چھوئیں
امیتابھ بچن نے اپنی خاموشی سے بھی اداکاری کی نئی بلندیاں چھوئیں

By

Published : Oct 11, 2022, 11:40 AM IST

اسٹائل اور انداز کے ساتھ ساتھ آواز بھی ایک اداکار کو کامیاب بناتی ہے۔ لیکن زیادہ تر وقت میں فلم کی مانگ ہوتی ہے کہ اداکار بغیر کسی لفظ اور جذبات کے صرف چہرے کے تاثرات اور باڈی لیکنگوج سے ہی ناظرین تک اپنی اداکاری پہنچا دے اور یہی وقت ایک اداکار کی صلاحیت اور اس کے فن سے روبرو کرواتی ہے۔Amitabh Bachchan turns 80

امیتابھ بچن کے معاملے میں یہ زیادہ پریشانی کا باعث نہیں بنی۔ اداکار کے پاس ایک دمدار آواز ہونے کے ساتھ وہ اپنی مدھور آواز کا جادو بکھیرنے کا ہنر بخوبی جانتے ہیں۔ ۔لیکن ایسی کئی فلمیں ہیں جن میں امیتابھ بچن نے محض اپنی خاموشی سے اپنی اداکاری کی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔ آج بگ بی اپنی 80 ویں سالگرہ منارہے ہیں، آئیے اس خاص موقع پر اداکارہ کے آن اسکرین خاموشی کے سنہرے لمحات پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

پیکو(2015):شوجیت سرکار کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں امیتابھ بچن نے دیپیکا پڈوکون کے ضدی والد کا کردار ادا کیا۔ دیپیکا ایک ایسی بیٹی کے کردار میں نظر آئی جو اپنے دفتر کے کام اور اپنے والد کی دیکھ بھال کی ذمہ داریوں کو نبھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ پیکو اپنے والد یعنی بگ بی کی عادتوں کی وجہ سے پریشان رہتی ہے۔ فلم کا ایک منظر ایسا ہے جس میں دونوں کولکاتا جارہے ہوتے ہیں اور بگ بی کار کی پچھلی سیٹ پر سوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔یہ منظر بگ بی، دیپیکا اور عرفان خان کی فلم کا سب سے بہترین ہے۔

فلم سٹے پہ سٹہ(1982):اس فلم میں ایک منظر ہے جس میں بچن جیل کی سزا کاٹ کر جیل کے دروازے سے باہر نکلتے نظر آرہے ہیں۔ اس پورے منظر میں کوئی بھی ڈائیلاگ نہیں ہے ۔وہ جیل سے باہر نکلتے ہوئے آزادی کی سانس لیتے ہیں لیکن ان کی آنکھوں میں جرم کرنے کا ایک جنون نظر آتا ہے۔

کالیا(1981): فلم میں پروین بابی کو ساڑھی پہننا سکھانے کے بعد امیتابھ بچن انہیں اپنی بھابھی (آشا پاریکھ) سے ملوانے کے لیے گھر لے جاتے ہیں۔ فلم میں ایک منظر ہے جس میں وہ بابی کو اشاروں سے کھانا بنانا سکھاتے ہیں۔

شعلے(1975):یہ فلم جہاں اپنے ڈائیلاگ، کہانی، نغمے اور ایکشن مناظر کی وجہ سے مقبول ہے۔ وہیں فلم میں جے اور ویرو کی دکھائی گئی دوستی لوگوں کے لیے مثال ہے۔ فلم میں جیا بہادری اور امیتابھ بچن کے درمیان فلمائی گئی کئی مناظر ایسے ہیں جس میں کسی بھی لفظ یا ڈائیلاگ کا استعمال نہیں کیا گیا لیکن پھر بھی دونوں کی مجبت اسکرین پر بھرپور اتر کر آئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details