حیدرآباد: میگا اسٹار امیتابھ بچن کام سے مختصر وقفہ لینے کے بعد اپنی آئندہ فلم کی سیٹ پر واپس آگئے ہیں۔ اداکار نے اپنے بلاگ کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے دوبارہ کام شروع کر دیا ہے حالانکہ وہ ابھی تک اپنی انجری سے مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئے ہیں۔ اداکار کو پربھاس کی آئندہ فلم پروجیکٹ کے کی شوٹنگ کے دوران پسلی میں چوٹ لگی تھی۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے اپنے مداحوں کو اس چوٹ کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 'ان کی پسلیوں کے کارٹلیج میں چوٹ آگئی ہے اور دائیں پسلی کے پٹھوں کو نقصان پہنچا ہے'۔Amitabh Bachchan resumes work
حیدرآباد میں ڈاکٹروں نے 80 سالہ ادکارہ کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے کام سے کچھ دن کا وقفہ لیں اور سی ٹی اسکین کے بعد گھر پر آرام کریں۔ اپنی اس چوٹ کی وجہ سے بالی ووڈ اسٹار نے اتوار کے روز ان کی رہائش گاہ پر آنے والے مداحوں سے ملاقات کو بھی ترک کردیا تھا۔ اداکار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعہ بتایا تھا کہ وہ چوٹ کی وجہ سے اپنے مداحوں سے ملاقات نہیں کرپائیں گے۔