امیتابھ بچن نو دن تک ہوم آئسولیشن میں رہنے کے بعد اپنے کام پر واپس لوٹ آئے ہیں۔ 79 سالہ اداکار کا دوسری بار کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ لیکن اب اداکار اس بیماری سے مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے ہیں اور جمعرات سے انہوں نے اپنا کام دوبارہ شروع بھی کردیا ہے۔Amitabh Bachchan Tests Negative for Covid
امیتابھ بچن کا بدھ کی رات کو کووڈ 19 کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ انہوں نے اپنے بلاگ پوسٹ کے ذریعہ مداحوں کو اپنے صحت کے حوالے سے جانکاری دی۔ اداکار نے اپنے مداحوں اور خیر خواہوں سے ملنے والی محبت پر شکریہ ادا کیا اور یہ بتایا کہ وہ خود ساختہ علیحدگی کرنے کے بعد کام پر واپس لوٹ چکے ہیں۔
امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ ' کام پر واپس آگیا ہوں، آپ کی دعاؤں کے لیے شکر گزار ہوں، کل رات ٹیسٹ منفی آئی ہے اور نو دن کا آئسولیشن اب ختم ہوگیا ہے، ویسے تو آئسولیشن کے لیے 7 دن کافی ہیں'۔
اداکار نے آخر میں لکھا کہ ' ہمیشہ کی طرح سب کے لیے میری محبت۔۔۔ اس پورے وقت میں آپ لوگ بہت رحم دل اور فکر مند رہے۔ میں ہاتھ جوڑ کر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں'۔ امیتابھ بچن اس وقت ٹی وی کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی کے 14ویں سیزن کی میزبانی کر رہے ہیں۔ اب کووڈ سے صحتیاب ہونے کے بعد وہ دوبارہ شو کی میزبانی شروع کردیں گے۔
واضح رہے کہ 23 اگست کو بگ بی نے ٹویٹ میں اپنی صحت کے حوالے سے جانکاری شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ وہ کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں'۔اداکار نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' میری کووڈ ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔ وہ تمام لوگ جو میرے رابطے میں آئے ہیں وہ بھی اپنے آپ کی جانچ کروائیں اور ٹیسٹ کروائیں'۔ اس کے بعد سے اداکار نے گھر میں خود ساختہ علیحدگی اختیار کی ہوئی تھی۔جس کے بعد اداکار نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'وہ ایک بار پھر وائرس سے متاثر ہونے سے "مایوس" ہیں۔ واضح رہے کہ جولائی 2020 میں بھی ان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔ اس وقت ان کے بیٹے ابھیشیک بچن، بہو ایشوریہ رائے بچن اور پوتی آرادھیا بچن کے ساتھ کورونا کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔
اس وقت امیتابھ بچن اپنی آئندہ فلم 'برہمسترا' کی وجہ سے بھی سرخیوں میں ہیں، جس میں وہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ساتھ نظر آئیں گے۔ اتنا ہی نہیں اداکارہ کی آئندہ فلموں کی فہرست میں اونچائی، گڈبائے، ناگ اشون کی فلم ' پروجیکٹ کے' شامل ہے۔ وہیں اداکار کو آخری بار فلم ناگ راج منجولے کی فلم 'جھنڈ' میں دیکھا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:Fan Installs Big B's Statue: ایک مداح نے اپنے گھر میں امیتابھ بچن کا مجسمہ نصب کروایا